2025-03-03@21:25:16 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«استعفے کا مطالبہ کر»:

    صحافی کے سوال پر زیلنسکی نے جواب دیا کہ میں اسے یوکرین کی شہریت دے سکتا ہوں، وہ ہمارے ملک کا شہری بن جائے پھر اس حوالے سے بات کرے کہ کسے یوکرین کا صدر ہونا چاہیے اور کسے نہیں، اس وقت اس کی بات میں دم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے استعفے کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد امریکی سینیٹر سین لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بحث کے بعد یوکرینی صدر نے...
    بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں بارش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر  آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    بھارت کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر رہنما جمعیت علما اسلام حافظ حمداللہ نے سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزاوران کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کررکھ دی، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔‘ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی، فیلڈرز نے بھی بھارت کا کام آسان کیا، سلیکشن کمیٹی سمیت چیئرمین پی سی بی کو مستعفی ہوجانا چاہيے۔ مزید...
    سوات(مانیٹر نگ ڈ یسک ) کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام اور مالم جبہ پہنچ گئے۔میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، برف باری اور بارش کی وجہ سے سوات کا موسم سرد ہوگیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حالوی نے سات اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیلی فوج کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق حالوی کے استعفے کا اطلاق چھ مارچ سے ہوگا۔ غزہ: نوے فلسطینی قیدی رہا غزہ کی تعمیر نو میں دہائیاں اور اربوں ڈالر درکار حالوی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یہ فیصلہ ''ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب (اسرائیلی فوج) نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔‘‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق...
۱