Express News:
2025-03-03@16:56:56 GMT

رمضان المبارک  کا آغاز، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

بارش برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سحری کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں بارش آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بارش کے پیش نظر  آیم ڈی واسا نے نکاسی اب کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور میں

پڑھیں:

لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتب

  —فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔

 تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں میں5 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہو گی۔

رمضان المبارک، سیکورٹی پلان مرتب، رینجرز سے مشاورت کی جائے، وزیر داخلہ

کراچی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو...

انہوں نے بتایا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی و اہم مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایاہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ رمضان کی نسبت اس مرتبہ بہتر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں راتیں ٹھنڈی ہو گئیں، آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟ 
  • لاہور میں ہلکی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
  • بادلوں کی پھر انٹری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری
  • بارشوں کا سلسلہ شروع،پی ڈی ایم اے نے الرٹ کردیا
  • رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری
  • مغربی سسٹم کا کل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، کن علاقوں میں بارش ہوگی؟
  • زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
  • لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتب
  • رمضان المبارک میں بارشوں کی پیش گوئی؛ موسم خوشگوار رہے گا