2025-01-24@20:33:07 GMT
تلاش کی گنتی: 6156
«ظہیر محمود»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (عطاء الرحمن کوہستانی) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ یہ والدین کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے عدالت عالیہ پہنچے ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کی اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے 5 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ لیکن...
مشہور بھارتی فلم ساز مدھر بھنڈارکر جو ’فیشن‘ اور ’پیج 3‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کی بیویوں کی زندگیوں اور اسکینڈلز پر مبنی ہوگی۔ قومی فلم ایوارڈ اور پدما شری جیسے اعزازات حاصل کرنے والے، معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر، جو اپنی فلموں میں حساس موضوعات کو ہدایت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جیسے کہ چاندنی بار، ٹریفک سگنل، پیج 3، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئین وغیرہ، اب اپنی اگلی فیچر فلم کا موضوع ’بالی ووڈ ستاروں کی بیگمات‘ کو منتخب کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈارکر نے کہا کہ میں...
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس انعام منہاس نے عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس انعام امین منہاس...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ...
بھارت کے شہر حیدرآباد میں سفاک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکرے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابال کر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں بطور سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے 45 سالہ سابق فوجی گرو مرتی نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ 35 سالہ وینکاٹا مادھوی کے خاندان نے 16 جنوری کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ کرائی، جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو اس کے شوہر پر شک ہوا، اس کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب دیگر مشہور بھارتی ستاروں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان بالی ووڈ شخصیات کو ’’بشنو‘‘ نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل دھمکی دی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔ امبولی پولیس نے راج پال یادیو کی اہلیہ کی جانب سے اس دھمکی آمیز ای میل کی شکایت پر نامعلوم شخص کے خلاف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس انعام منہاس نے عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس انعام نے کہا کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں، دوسرے فریق کو آ جانے دیں دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں ، ہم آپ کی درخواست پر نوٹس کرکے دوسرے فریق...
جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو بہت پہلے بناچکے ہوتے: ایرانی نائب صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز ڈیووس: ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو بہت پہلے بنا چکا ہوتا۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نہیں، کوئی بھی ایران کو اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے آسان جگہ نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں پر نہیں مواقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں، آپ لوگ اپنے جوہری ہتھیار خفیہ لیبارٹریوں میں بناتے ہیں جو بین الاقوامی معائنے کے تابع نہیں ہیں۔ جواد ظریف...
حجرہ پختون روایتوں میں سے ایک خوبصورت روایت ہے جو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ اب آپ سب کے ذہنوں میں ایک سوال آرہا ہوگا کہ آخر حجرہ کی روایت شروع کیسے ہوئی؟ تو آئیے آج میں آپ لوگوں کو اپنے اس بلاگ میں حجرے کی تاریخ اور اہمیت اور اس کے طرز کے بارے میں بتاتی ہوں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں حجرے کا رواج جرگہ کے بعد آیا کیونکہ پرانے زمانے میں یا یوں کہہ لیں کے ہزاروں سال پہلے پختون اپنے مسائل جرگہ کے ذریعے حل کیا کرتے تھے۔ جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوا کرتا تھا کہ علاقے کے کچھ مشران یا بڑے لوگ کسی مخصوص جگہ پر اکٹھے ہوجاتے تھے۔ مگر یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں عدالتی معاون حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں اضافہ تو کیا جا سکتا ہے کمی نہیں،سپریم کورٹ میں متوازی کمیٹیاں قائم نہیں کی جا سکتیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 191اے صرف ایک آئینی بنچ بنانے کا ہی نہیں کہتا،شق میں جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہے یعنی کئی آئینی بنچ ہوں گے،اس وقت یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ جیسے ایک ہی آئینی بنچ ہوگا، آرٹیکل 191اے میں واحد شرط تمام صوبوں کی نمائندگی ہے،آرٹیکل 191اے میں آئینی بنچ کی الگ کمیٹی کا ذکر ہے،حامد خان نے کہاکہ آپ اگر...
غزہ (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کا عرصہ اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے اور گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر (ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری...
تہذیب یافتہ گھرانوں کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ جب بھی کسی نومولود کی آمد ہوتی ہے، تو اس کی تذکیر و تانیث کو مد نظر رکھتے ہوئے خاندان کے بزرگ افراد کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ اس کو ایک نام دیں۔ یہ نام پرانے آباء کا بھی ہوسکتا ہے، کسی مذہبی و سیاسی پیشوا کا بھی ہو سکتا ہے اور کسی دوسری زبان سے مستعار لیکر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ حسنین کریمین کے نام طبرانی زبان میں شبر و شبیر تھے، عربی میں حسنؑ و حسینؑ ہوگئے اسی طرح نئے دور اور اُردو کی بات کی جائے تو ترکش نام یاماچ اُردو میں شجاع بنتا ہے۔ اب آپ اپنے نومولود کے لیے اپنی...
بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیگ سمیت ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو پیغام میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ پاکستان آرہی ہیں اور ہانیہ عامر کے گھران کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) راکھی نے کہا کہ ’میں پاکستان کے سب بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں...
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال سے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا جواب بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے دوران دیا جائے گا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ جرسی پر پاکستان کا لوگو لگوانے، کپتان روہت شرما کا کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے نہ بھیجنے کے فیصلے پر خاموش رہنا چاہیے، مجھے لگتا ہے 'خاموشی' بہترین جواب ہوگا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ''پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے فیصلوں کی پرواہ نہیں ہے، وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا نہیں، اگر وہ ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل آرڈر کو انتظامی سائیڈ سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا؟ جس پر حامد خان نے کہا کہ انتظامی آرڈر سے عدالتی حکمنامہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالتی معاون حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تشکیل آرٹیکل 175 کے تحت ہوئی ہے، جوڈیشل پاور پوری سپریم کورٹ کو تفویض کی گئی ہے، سپریم کورٹ کی تعریف بھی واضح ہے جس میں تمام ججز شامل ہیں، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فلاں مخصوص ججز ہی سپریم کورٹ کی پاور استعمال کرسکتے ہیں۔ توہین عدالت کیس: ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے شوکاز نوٹس...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی درخواست پر بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا . سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر امور کشمیر ،وفاقی اور ریاستی وزرا نے بھی شرکت کی ۔ دانش سکول سسٹم منصوبے پر 2 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ وزیر اعظم چودھری انوارالحق نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں سے پاکستان کا لازوال رشتہ تاقیامت قائم رہے گا. وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھمبر میں دانش سکول سسٹم بڑا تحفہ ہے، دانش اسکول مستحق لائق ذہین طلبا ء کے...
لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ آگ کی شدت...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج عامرضیاء نے بشریٰ بی بی کی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کی۔وکیل انصر کیانی نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، ان کا حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں تنازع کھڑا ہوگیامسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر زاہد آصف نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش نہیں ہوئیں، ان کی ضمانت خارج کی جائے،...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 ہے۔ کیا آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے؟ ووٹ کی تصدیق کیسے کرسکتے ہیں؟پاکستان میں انتخابی میلہ سجنے میں اب بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ 8 فروری کو تمام پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرکے، اپنی حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا منتخب نمائندہ قومی اسمبلی...
پاکستان کی مشہور’پاوری گرل‘، اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان قربتوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کیونکہ احد رضا میر کے ساتھ ساتھ ان کے والدین آصف رضا میر اور والدہ سمرا رضا میر بھی دنانیر کو خاص اہمیت دیتے نظر آرہے ہیں، سمرا رضا میر نے حال ہی میں دنانیر مبین کے لیے اپنے ہاتھوں سے ’دنبہ کڑاہی‘ تیار کی جو کہ دنانیر مبین کی والدہ کی بتائی گئی ترکیب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کرہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے لہٰذا تھوڑی سی اضافی کوشش کرینگے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں مقدمے کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون آج کے دن آپ کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصے کو دباتے رہیے کیونکہ یہی چیز کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ سرطان: مخالفین کے ساتھ زیادہ...
سپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس سماعت کیلیے فکس نہ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی سماعت جاری ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی سماعت کر رہے ہیں جب کہ عدالتی معاون حامد خان کے دلائل جاری ہیں۔ عدالتی معاون خواجہ حارث اور احسن بھون بھی عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی عدالت میں موجود ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہے کہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ کرمنل کارروائی کو اس موقع...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
مودی سرکار ملک بھر میں ہندو انتہا پسندی پر مبنی ہندوتوا پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جس نے سیکولر بھارت کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ دی وائر کے مطابق 2014 میں مودی کے دور اقتدار کے آغاز ہی سے بھارت کا سماجی اور سیاسی مکالمہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے سے متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کے ہندوتوا اقدامات میں تین طلاق پر پابندی، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت ترمیمی ایکٹ،نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی قانون سازی اور رام جنم بھومی منصوبہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوتوا کے نئے...
پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ایک ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت پنجاب کے رہائشیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مذکورہ ترمیم کچھ دن قبل صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی تھی، تاہم اسے قانون کا درجہ دینے کے لیے اب صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد سے گاڑیاں رجسٹر کروانے کے خواہاں ہوتے ہیں، ہر دوسرا شخص گاڑی خریدتے ہوئے یہ خیال رکھتا ہے کہ گاڑی اگر اسلام آباد نمبر مل جائے تو بہترین ہو جائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ تحفہ وصول کیا، تخمینہ کیلئے دیا، ضمانت کی 2درخواستوں کے احکامات بھی لگے ہوئے ہیں،وکیل درخواست گزار سلمان صفدر نے توشہ خانہ رولز پڑھے۔ ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماگتھم گتھا...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا...
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری، ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زرگ برگ کی پہلی تین پوزیشنیںبرقرار
نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا کے امیرترین ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری، فوربز کی جاری فہرست میں امیر ترین ٹاپ شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوز اور مارک زکربرگ شامل ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دولت کے اضافے میں 500 امیر ترین افراد کی ذاتی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ایک مثالی سنگ میل عبور کرلیا ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ،اس دولت کو امریکی ٹیکنالوجی سٹاک سے جوڑا جاسکتا ہے کیونکہ مذکورہ امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کے سرفہرست ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے...
گونر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے گورنر کو بے اختیار کرنے کے لیے جامعات کے چانسلر کا عہدہ وزیراعلیٰ کو دے دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نے پچھلے دنوں خیبرپختونخوا یونیورسٹی ٹرانسفر بل 2024 پاس کرنے کے بعد منظوری کے لیے گورنر کو بھجوایا، جسے گورنر نے اعتراض کے ساتھ بل واپس کردیا۔ تاہم، رواں ہفتے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ریفارمز بل 2024 کو باقاعدہ قانون بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اب خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیوں کے چانسلر بن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی...
پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی دفعہ370 کو منسوخ کرانے کی ذمہ دار ہے۔ میں نے مفتی سعید کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں پارٹی دفتر میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس پروپیگنڈے کی مذمت کی کہ ہندوئوں کو خطرہ ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا...
آج بروزجمعرات،23 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کے پیشہ ورانہ حالات میں بہتری آئے گی۔ مشترکہ تعلقات میں ہم آہنگی بڑھے گی۔ مالی کوششیں ہموار اور موثر رہیں گی۔ آپ صنعتی شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ آپ بزرگوں اور تجربہ کار افراد سے مشورہ لیں گے اور سیکھیں گے۔ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور قواعد پر عمل کریں۔ بات چیت، بات چیت اور ملاقاتوں پر قابو رکھیں۔ شراکت داری مضبوط ہوگی۔ آپ کام کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں...
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں کے اجراء سے متعلق صوبوں اور وفاق کی رپورٹس پر از خود نوٹس نمٹا دیا۔بدھ کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ،ہر شخص اسلحہ لے کر چل رہا ہے ملک میں قتل وغارت ہو رہی ہے، حکومت اسکو ختم کرے ،جسٹس رضوی نے کہاکہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کیا سائیکولوجی ٹیسٹ ہوتا ہے ؟دہشتگردوں کے پاس بڑے ہتھیار ہیں تو شہریوں نے بھی اپنی حفاظت کرنی ہے۔ انھوں نے یہ ریمارکس بدھ گزشتہ روزدیے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور کہاکہ سپریم کی جانب...
تاحال امریکا دنیا کی واحد سپر پاور ہے اس لیے امریکی انتخابات ہوں یا نئے امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری، دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن کی طرف رہتی ہیں کیونکہ امریکی پالیسیاں اور اقدامات ساری دنیا کے نظام پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ پیر 20 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے بعد جو تقریر کی اس میں اُنہوں نے ’سب سے پہلے امریکا‘ کی بات کی، جس سے ہمیں سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کا ’سب سے پہلے پاکستان‘ کا نعرہ یاد آیا، کیا اس کا مطلب ایک ایسا امریکا ہے جو دنیا کی قیادت سے دستبردار ہو کر صرف اپنے بارے میں سوچے گا؟ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو...
بھمبر میں تقریب سے خطب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں پہلے دانش سکول سنٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد...
پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس...
اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ماتحت ادارے کامسٹیک (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کے بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں فلسطین، صومالیہ،...
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنیوالے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے...
گلگت بلتستان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ونٹر اسپورٹس کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ اس سال کی تقریبات کا افتتاح اسکردو میں ایک شاندار تقریب سے ہوا۔ ونٹر اسپورٹس کے تحت آئس ہاکی، اسکیٹنگ جیسے دلچسپ کھیل شامل کیے گئے ہیں، جو نہ صرف خطے کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرتے ہیں۔ یہ ایونٹس نہ صرف مقامی افراد کے لیے تفریح کا ذریعہ ہیں، بلکہ ملک بھر سے سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ان مقابلوں کے فائنل ہنزہ کے مشہور علاقے مرتضیٰ آباد میں منعقد ہوں گے، جو اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ان تقریبات کا مقصد خطے...
دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔ اما بعد ! حیرت ہوئی نا کہ ہم نے کالم کا آغاز خطبے سے کیسے کردیا؟ ایسا پچھلے 35 برسوں میں تو کبھی نہ کیا۔ تو حضور ایسا ہے کہ یہ حضرت ڈونلڈ جان ٹرمپ بہادر دام اقبالہ کی تقریب حلف برداری کا اثر ہے۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ آپ یہ نہیں جانتے کہ امریکی اقتدار کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک پر مثبت یا منفی کسی نہ کسی صورت پڑتے ضرور ہیں۔ سو ہمارا خطبہ انہی اثرات کا نتیجہ ہے۔ کیا تقریب تھی صاحب! وہ تو شکر ہے کہ ٹرمپ نے اس تقریب سے خطاب بھی فرما دیا جس سے واضح ہوا کہ یہ سیاسی سرگرمی ہے۔ ورنہ ٹرمپ...
معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوگیا اور معاہدہ بھی حماس کی شرائط سے قریب، اسے اسرائیلی حکومت کی شکست کہا جائے یا منصوبہ سازوں کا منصوبہ ، یہ بات اب بھی معمہ ہے کہ اسرائیل حماس کے حملے سے لاعلم تھا یا اب جو رپورٹس آرہی ہیں کہ اسرائیل میں بھی یہ اطلاعات تھیں کہ حماس حملہ کرنے والی ہے، درست ہیں، لیکن بعد میں آنے والی رپورٹس مشتبہ ہی ہوتی ہیں جیسے 9/11کے بارے میں بعد میں ملبہ مسلمانوں پر ڈالنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس معاہدے سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے جیسے کہ کیا یہ اسرائیل نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے لیے سانس لینے کے لیے کیا ہے ؟ اب آگے کیا ہوگا، نیتن...
ابو ظبی، دوحا اور مصر کی براہ راست سرپرستی اور امریکا کی بالواسطہ شرکت سے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ اللہ اللہ کرکے طے پا گیا یہ مذاکرات کئی ماہ سے چل رہے تھے یہ تو اسرائیل ہی تھا جو ہر دفعہ مذاکرات میں کچھ نکات پر رضامند ہونے کے بعد بھاگ جاتا تھا اور الزام حماس کے اوپر لگا دیتا کہ حماس طے شدہ نکات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ ان مذاکرات میں دوحا، مصر اور ابوظبی تو شدت سے خواش مند تھے کہ مذاکرات جلد کامیاب ہو جائیں امریکا بظاہر تو یہ تاثر دے رہا تھا کہ وہ مذاکرات کا حامی ہے اور امریکا کی خواہش ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو لیکن اس...
’’جنگ بندی‘‘ کا مطلب اگر یہ ہے کہ ہم بیت المقدس سے دستبردار ہوگئے۔ ارضِ فلسطین کو یہودیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور لاکھوں فلسطینیوں کی شہادت کا بدلہ لینے سے بھی منحرف ہوگئے تو پھر اِس طرح کی جنگ بندی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ تاہم جنگ بندی کا مطلب اگر یہ ہے کہ اپنے ہدف اور مقاصد کے حصول تک جنگ اور جہاد جاری رہے گا، جنگ بندی کا اختتام نہیں بلکہ ایک طویل اور صبر آزما جنگ لڑنے کی منصوبہ بندی ہے، جہادیوں کی صفوں کو ازسرنو درست کرنا ہے تو پھر ایسی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ کوئی بھی عزت دار اور غیرت مند مسلمان...
ڈیووس :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کررہے ہیں
ڈیووس :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کررہے ہیں
لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
جنوری کا آدھا مہینہ گزر گیا لیکن سردی ہے کہ جان چھوڑتی نظر نہیں آرہی، سردی بھی خشک پڑ رہی ہے، پورے موسم سرما میں اب کی دفعہ بارشیں نہیں ہوئیں، بارشوں کا نہ ہونا بھی عذاب الٰہی کی علامت ہے۔ مخلوق خدا اس عذاب سے دوچار ہے، بارانی علاقے خاص طور پر اس عذاب کو بھگت رہے ہیں۔ کسانوں نے اکتوبر نومبر میں گندم کی فصل کاشت تو کردی تھی لیکن پھر ان کی نگاہیں بارانِ رحمت کے لیے آسمان کی جانب اُٹھ گئی تھیں کہ کب بادل بارش کا سندیسہ لے کر آئیں اور ان کے کھیت سرسبز و شاداب ہوجائیں۔ کہیں کہیں بارش کے چھینٹے پڑے ضرور لیکن کہیں بھی کھل کر بارش نہیں ہوئی، اس کا...
اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں
اسلام آباد میں جاری سرکس کا یہ کھیل عام آدمی کے مفاد یاپاکستان کی مجموعی سیاست کو دیکھیں تو اس میں تناؤ ٹکراؤ اور تفریق کے پہلو نمایاں ہیں۔ محاذآرائی اور سیاسی دشمنی نے سیاسی جماعتوں میں فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔ اتفاق رائے کی سیاست کے مقابلے میں ایک دوسرے پر سیاسی بالادستی کی جنگ غالب نظر آتی ہے۔ طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے نہ صرف الجھے ہوئے ہیں بلکہ اپنی طاقت کو بنیاد بنا کر دوسروں پر بالادستی چاہتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن اورپس پردہ اسٹیبلشمنٹ سمیت بیوروکریسی ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ سیاسی بحران نہیں اور نہ ہی معاشی بحران ہے بلکہ اس کی ایک اہم جہت ریاست کے بحران سے جڑی نظر آتی ہے۔...
اور کیا اِن لوگوں کو (اِن تاریخی واقعات میں) کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ اس میں بڑی نشانیاں ہیں، کیا یہ سنتے نہیں ہیں؟۔ اور کیا اِن لوگوں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا کہ ہم ایک بے آب و گیاہ زمین کی طرف پانی بہا لاتے ہیں، اور پھر اسی زمین سے وہ فصل اْگاتے ہیں جس سے ان کے جانوروں کو بھی چارہ ملتا ہے اور یہ خود بھی کھاتے ہیں؟ تو کیا انہیں کچھ نہیں سوجھتا؟۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’یہ فیصلہ کب ہو گا اگر تم سچے ہو؟‘‘۔ ان سے کہو ’’فیصلے کے...
بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف سے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف سے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سر کاری ملازمین کی ملک گیر تنظیم ” اگیگا” پاکستان کی کال پر ہزاروں سر کاری ملازمین اور مزدورں نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مارچ ومظاہرہ کیا، جس کی قیادت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کی جبکہ مظاہرین سے اگیگا کے قائدین رحمان علی باجوہ،اظہر اعوان،راجہ طاہر،عامر خان،عاشق خان،ڈاکٹر اشتیاق عرفان سمیت مختلف یونین اور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔شمس الرحمن سواتی کہا ہے کہ، اداروں کی نجکاری، پنشن قوانین میں ردوبدل،اور حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان بھرپور حمایت کرتی ہے،ریلوے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں، سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر محکموں کو نجکاری کے نام پر...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ پارا چنار کے لیے سامان رسد لے کر جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کو پار کرتے ہوئے کرم ایجنسی پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا، یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف...
حیدرآباد: کمہار واڑہ میں روزگار کے لیے شہری مٹی کے برتن بنا رہے ہیں
لاہور(نمائندہ جسارت) علمائے کرام نے 3جان لیوا کھیلوں کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کردیا۔علما کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔ فتوے کے مطابق ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے، اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ فتوے میں علمائے کرام نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے، پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع...
کندھکوٹ: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ووٹ کی اہمیت اور اندراج سے متعلق لیکچر دے رہے ہیں
لاہو ر(نمائندہ جسارت )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ پاکستان کی اصل منزل ہے، 77برسوں سے ملک پر مسلط رہنے والے نام نہاد جمہوری و فوجی حکمرانوں نے طاغوتی قوتوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے نفاذ اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں خیر کا باعث بننے والی تحریک ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ترویج کرتے ہوئے عوام الناس کی بے لوث کی خدمت...
لاس اینجلس ( مانیڑرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران آگ لگے کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ...
حیدرآباد: سندھ شاگرد صباء کے مرکزی چیئرمین آصف جروار و دیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
حیدرآباد: میمن سوسائٹی کی رہائشی خواتین با اثر افراد کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتا، مجھے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے جنگ لڑنا پڑ رہی ہے، ہمیں خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ رشوت کے بازار کو ختم کرنا ہے یا نہیں؟ اگر رشوت کو ختم کرنا اور نظام میں شفافیت لانی ہے تو ڈیجیٹل ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی نے حکومت کا مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کرلیا، بل کی منظوری کے حق میں 10، جب کہ مخالفت میں پی ٹی آئی...
بھمبر(خبرایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے۔شہبازشریف نے بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش اسکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا، دانش اسکول سسٹم کے بچے اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے۔اس موقع پر تقریب سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں اسکول کا آغاز کیا جائے گا، دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، ایچی سن کالج میں نہ پڑھ سکنے والوں کی کمی دانش سکول پوری کرے گا۔ انہوں نے...
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے زلزلہ متاثرین بحالی کی وفاقی و صوبائی حکومت اور ایرا ایڈیٹر جنرل پاکستان سے بھی زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کی ہے ،جبکہ بنچ کے رکن جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ اکتوبر 2025 میں زلزلہ کو 20 برس ہو جائیں گے۔ کیا زلزلہ متاثرین کا 50 سالہ منصوبہ ہے۔ لگتا ہے 50 برس بعد بھی زلزلہ متاثرین آبادکاری کے پروجیکٹس مکمل نہیں ہونگے۔۔جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ وہ منصوبے کہاں پر ہیں جو مکمل ہوئے۔ انسانوں کے لیے منصوبے بنائے گئے یا جنوں کے لیے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تاریخی حقوق سندھ مارچ کے انعقاد کے سلسلے میں اہم تربیتی و تنظیمی اجلاس اقصیٰ آڈیٹوریم لطیف آباد میں منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد بھر کے ذمہ داران، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیف اللہ خالد جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ، فیصل ندیم صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ، اکرم عادل جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ سندھ، بلال حیدرچیمہ صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ سندھ، حافظ انور صدر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ، عقیل احمد صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن ظفر عیسی مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ محمد عابد جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع حیدرآباد و دیگر شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے...
کوٹری (جسارت نیوز) ادارہ ترقیات سہون جامشورو کے 300 سے زائد ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی اور کمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین گزشتہ 15 روز سے مرکزی دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ایمپلائز ورکرز یونین ایس ڈی اے کے رہنما شبیر بھنگ، آصف، ذوہیب اور منیر ملانو کی قیادت میں مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران شاہی کے بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے سبب مالی بحران کا شکار ہے، ادارہ ترقیات سہون کی رہائشی اسکیمیں اور پروجیکٹ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سچل سرمست ٹائون یو سی 89کے یو سی چیئرمین انور عباس نے کہا ہے کہ بنیادی سہولیات لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین انجینئر طارق اعوان، جنرل کونسلر وارڈ فور محمد جمیل عطاری کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی کے چاروں وارڈز میں کچی گلیوں کو پکا کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں سے جہاں علاقے کی ترقی ہوگی، اس کے ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں بنانے کے خلاف ہے اور ہم ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر میچ فیکٹری میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے، اگر ایسا ہوتا تو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کرنے کو تیار نہ ہوتی، انہوں نے مجھے سینیٹر اور آئل اینڈ گیس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینئر سیاستدان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں پولرائزبہت بڑھ چکی ہے، اقتدارحاصل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے حالات خراب کر دیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پہلے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ پھر اقتدار میں بیٹھ گئے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے ماتلی میں بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی آفس میں اپنی کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ماتلی کے 2 بھائیوں پر اپنی دکان سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا تھا، ملزمان نے پسٹل کے فائر کر کے عبدالواحد کمبوہ کو قتل اور طاہر کمبوہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایس پی بدین نے واضح لفظوں میں تنظیم کا نام بتایا کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق سندھ کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہ کہ قتل کی ایف آئی آر قاتلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے...
سجاول،شہری مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
قنبرعلی خان ، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کیخلاف ورثا لاش کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں
سہون ،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری عرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
سہون ،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری عرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
محرابپور،ڈاکٹرقادر مگسی دریائے سندھ پر6 کینال بنانے کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافہ کرنے کے با وجود محصولات بڑھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، مشرقی وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کرنے کا حکومتی فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کے پاس معاشی استحکام کے لیے قرض حاصل کرنے اور بعد ازاں رول اوور کرنے کے سوا کسی قسم کی کوئی پالیسی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کتنے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان ریلولے کی تین سو سے لیکر چار سو کے قریب ٹرینیں...
محراب پور(جسارت نیوز)سندھ ہماری ماں ہے اور دریائے سندھ ہماری سانس ہے ہم دریائے سندھ سے 6 کینال بناکر دریائے سندھ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دریائے سندھ سندھ اور سندھی قوم کی ملکیت ہے نوشہرو فیروز کے عوام کی لازوال جدوجہد رہی ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے جانیں قربان کیں، اب قربانیوں کا وقت آگیا ہے،آصف زرداری نے اپنی صدارتی نشست بچانے اور بلاول کو وزیر اعظم بنانے کیلئے دریائے سندھ بیچ دیا ہے لیکن دریائے سندھ کسی کی ملکیت نہیں ہے اس کا مالک سندھ ہے، سندھ کی زرعی زمینیں پی پی پی کے حکمرانوں نے غیروں...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) بجلی چوروں و نادہندگان کے ساتھ کسی صورت بھی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر صارفین اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بروقت بجلی کا بل فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر حیسکو ڈویژن ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹر صارفین سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بروقت بل ادا کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری اور سرکل آفیسر نوابشاہ فرمان ڈھانی کے احکامات کے پیش نظر بجلی چوروں و نادہندگان...
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) قنبر شہر میںدن دہاڑے بروہی محلہ کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان ولد عبدالرشید بروہی جو اپنے گھر سے نکل کر اپنی آرا مشین شاپ پر جارہے تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو قنبر شہر میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک روک کر اسکوٹر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور نوجوان ذیشان بروہی کی طرف سے مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائر کرکے موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد قنبر سٹی پولیس نے پہنچ کر ذیشان بروہی کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قنبر منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا تو ورثا نے پی ٹی آئی ضلع قنبر شہدادکوٹ...
محرابپور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر قائم ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر ہاشم سولنگی، سپاہی طارق آرائیں اور عبد القیوم پنہور کیخلاف محمد یارودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ انسپکٹر اور عملے نے انکی گاڑی روک کر مقدمے کی دھمکی دیکر 50 ہزار رشوت طلب کی اور20ہزار لیکر چھوڑا حالانکہ ا نکی 22 ویلر گاڑی میں پانی کی ایک کمپنی کی موٹریں تھیں ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور صوبائی وزیر ایکسائز، سیکرٹری ایکسائز سے تحقیقات اور ڈرائیور کو تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
غزہ:امدادی سامان سے لدے ٹرک کریم شالوم کراسنگ سے گزررہے ہیں غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جہاں سے اب تک 120 لاشیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔ غزہ سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روز غزہ پٹی کے اسپتالوں میں 72 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق لاشوں کی تعداد اب120 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں کے...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جامعات کی خود مختاری پر حملہ کر کے وہ کام کر رہی ے جو پرویز مشرف جیسا آمر بھی نہ کر سکا ، سندھ حکومت کے جامعات کو کنٹرول کرنے کے آمرانہ و جابرانہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف سندھ کی 17جامعات کے اساتذہ گزشتہ 7دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی اساتذہ کرام کے مطالبات اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانے اور یونین انتخابات کے حق میں رکن...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن /صباح نیوز /اے پی پی) وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عاید کیا جاسکے گا۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ء کے مطابق سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہو گی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا ایکس آفیشو اراکین ہوں گے،...
پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان،حکومت اتحاد کا اے پی سی بلانے پر غور
راولپنڈی/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ...
کراچی (رپورٹ: حماد حسین) جامعات فنڈ کی کمی کاشکار ہیں‘طلبہ ڈگری سے نوکری چاہتے ہیں،تحقیق نہیں ‘طلبہ جدید تکنیک سے لاعلم ہیں‘ جدید لیبارٹریز، سافٹ ویئر نہیں‘ ہرسال کئی سو پی ایچ ڈی اور کئی ہزار ایم فل کے مقالہ جات لکھے جانے کا معاشرے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا‘ جامعات اور مقامی انڈسٹری کے درمیان رابطہ نہیں‘ اساتذہ کا زیادہ وقت ایڈمنسٹرٹیو کاموں میں صرف ہوتا ہے‘جامعات فکری جمود کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں شعبہ میڈیا سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد انصاری اور وفاقی اردو یونیورسٹی کراچیمیں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبیں نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’پاکستان کی جامعات میں...
دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں حماد کی قیادت کیساتھ گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارعت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دوحہ قطر میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور پندرہ ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار...