2025-04-21@10:58:41 GMT
تلاش کی گنتی: 412
«سے افضل ہے اور»:
(نئی خبر)
دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت میں تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ شام کی سرکاری خبرایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ واقعے میں 5 بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور زخموں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ دمشق کے گورنرمہرمروان نے بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکام کام کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے عوامی مقامات میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات یقینی بنانے پر...
تمام تجزیوں کا ایک تجزیہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ عوام کی اکثریت عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔ لوگ عمران خان کے عاشق ہیں اور عشق کا پہلا اصول ہی یہ ہے کہ عشق حق پر ہوتا ہے۔ عمران خان کی حکومت غالب کے عشق کی طرح تھی۔ غالب جس پر مرتے اسے مار رکھتے تھے۔ عمران خان نے بھی پونے چار برس میں ملک کو مار کر رکھ دیا تھا، دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں۔ لوگ پھر بھی ان کی واپسی چاہتے ہیں۔ اس میں عمران خان کا دوش کم ہی ہے، روایتی عشاق کی طرح ہمارے عاشق بھی یہی چاہتے ہیں کہ محبوب انہیں قتل کردے، ایک بار پھر۔ ایک...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شہید ملت روڈ اور بلدیہ حب ریور روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2،2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ملک میں انٹرنیٹ سروس سے جڑے مسائل دور کرنے کے لیے حکومت نے ’2 افریقہ کیبل‘ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے سب میرین انٹرنیٹ کیبل نظام ’2 افریقہ‘ کی لینڈنگ ہاکس بے کیماڑی ٹاؤن کراچی میں قائم کردی ہے، جس سے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی واضح رہے کہ یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے اور پاکستان میں اس پروجیکٹ کے آپریشن کی ذمہ داری ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کو سونپی گئی ہے۔ جہاں...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کوریا کے ہم منصب پاک کوریا اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے بعد مصافحہ کررہے ہیں
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کوریا کے ہم منصب پاک کوریا اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے بعد مصافحہ کررہے ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ کھتڑ ولیج کے رہائشی احسان علی نے با اثر افراد کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد سائٹ ایریا میں واٹر سپلائی کا ملازم ہوں لیکن کچھ عرصہ سے سائٹ ایریا نارا جا نارا جیل کے رہائشی بااثر افراد رجب چانڈیو اور وزیر چانڈیو مجھے قتل کی دھمکیاں دے کر ہرا ساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد واٹر سپلائی کے پمپ سے زبردستی بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں جس کے منع کرنے پر انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے اور وہ کریمنل...