دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت میں تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
شام کی سرکاری خبرایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے رپورٹ میں بتایا کہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ واقعے میں 5 بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور زخموں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔
دمشق کے گورنرمہرمروان نے بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکام کام کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے عوامی مقامات میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں 8 دسمبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت ختم کرکے نئی عبوری حکومت قائم کردی گئی ہے جہاں 13 سال سے زائد عرصے تک خانہ جنگی رہی ہے۔
بشارالاسد خاندان کی دہائیوں کی حکمرانی ان کی اپوزیشن اور دیگر گروپس نے ختم کرنے کے بعد عبوری حکومت قائم کردی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1