2025-01-25@00:43:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2961

«بیرسٹر علی»:

(نئی خبر)
    تائیں تو سہی کہ یہاں جوڈیشل کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں؟، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کر لیں۔ اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں 9 مئی بھی، 26 نومبر بھی آ جائے۔ بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو مشورہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر...
    قومی اسمبلی : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں پیش پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں، فیک نیوز کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت 5 سال کی سزا دی جا سکے گی۔ترمیمی بل کے مطابق  نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہوگی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔ قومی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی...
    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پولیو سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری نیلسن عظیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسز کی شرح نیچے آ رہی ہے، دسمبر میں پولیو کے 16 کیسز تھے اس ماہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا ہر جگہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کام کرنا چاہیے۔امین الحق نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی بنتی ہے۔ سندھ پر بات کرنے سے منع نہ کریں یہ زیادتی ہے، پولیو ورکرز کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے قانون کے تحت پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بایو ویپن کی تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر پچیس سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بایولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔  بایولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی مجاز...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے اور اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو واقعات ہوئے ہیں قوم کو سچ بتانے کے لیے کمیشن کا بننا ضروری ہے، کمیشن سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے پوری...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی معاملات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے رحمت سلام خٹک کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ رحمت سلام خٹک بہت جلد ایک پروقار تقریب میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
    سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیار سے متعلق توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں۔سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست گزاروں کے وکلا ہیں۔ان کے...
    انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد گھر دب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ موسلا دھار بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ میں مرکزی شاہراہ ٹوٹ گئی اور ملبہ گھروں اور کھیتوں میں گر گیا۔ پورا گاؤں ملیا میٹ ہوگیا۔  امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ٹوٹنے والی سڑک سے علاقے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ امدادی ٹیم 4 کلومیٹر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مسلسل بارش اور موسم کی...
    قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھا کر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کے...
    مسلمانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے انہوں نے اقلیتی اضلاع میں مسلم لڑکیوں کیلئے ہاسٹل بنانے اور مسلمانوں کی تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025ء کے لئے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں تعلیم پر جی ڈی پی کا موجودہ خرچ، جو صرف 2.9 فیصد ہے، عالمی معیار کے لحاظ سے بہت کم...
    ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان 10 روزہ دورے پہ امریکہ روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد مشتاق موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی آج شب ہیوسٹن لینڈ کریں گے جبکہ آنے والے دنوں نیویارک میں سرمایہ کاروں کے اعلیٰ وفد سے گلگت بلتستان میں مثبت سرمایہ کاری...
    کچھ روز قبل چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو ایک مشکل نے گھیر لیا ہے، اور ان کی جائیداد پر حکومت کی جانب سے قبضہ کرنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش ریاست کی عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پٹودی خاندان کی جائیدادوں پر  حکم امتناع اٹھا لیا ہے، جن کی مالیت قریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں حملے کے بعد سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس کو مل گئی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت اپنی اراضی سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔...
    بیرسٹر علی ظفر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کو چوری کا پیسہ ثابت کرنے کیلئے عدالتی فیصلہ ضروری ہے، کسی عدالت نے یہ نہیں کہا کہ یہ جُرم کا پیسہ ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ تو سپریم کورٹ سے ہونا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ چاہے آئینی بینچ یا ریگولر بینچ کرے یہ ہونا ہے، یہ نئی قسم کا کیس ہے اس میں توقعات تو کچھ بھی کی جا سکتی ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کو لگا 190 ملین پاؤنڈ چوری...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ’’لندن یونیورسٹی‘‘ سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔ ملاقات میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔  قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طےہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کےدوران نہیں ہوگا، اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔  اسپیکر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور  ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔  وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے...
    لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔ 39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔  لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔  مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔ وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔ TagsShowbiz News Urdu
    بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ 16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔ بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی، 26 ویں ترمیم کے بعد بہت کنفیوژن ہوگئی ہے، القادر کیس کا بیک گراؤنڈ حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب...
    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا پھر شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ایک بار پھر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ اپوزیشن اراکین کے نعروں سے ایوان گونجنے لگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے اسپیکر سے درخواست کی جس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔تحریکِ انصاف کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع...
    الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکا و کا تاثر غلط ہے، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکا وکا تاثر غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاو کا تاثر حقائق کے برعکس ہے، تبصرہ نگار اپنی رائے سے قبل ایک...
    مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 21 جنوری کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے حملے کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچایا تھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کی رات اپنے گھر پر ایک خطرناک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں انہیں متعدد چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر ان کے دو آپریشن کیے گئے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) بھجن سنگھ رانا، جنہیں...
    پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔ چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔
    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی بل میں شامل ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھاکہ...
    وفاقی حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کے لیے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا اور جعلی خبروں سے متعلق اہم قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اس بل میں جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے سزاؤں اور جرمانوں کا تعین بھی کیا جائے گا، جس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سے...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، میاں بیوی نے رشوت میں 200 کنال زمین لی۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں، بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین...
    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے، حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ) میں مزید ترامیم کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک اور بڑی قانون سازی کی تیاری شروع کردی، حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پیکا ایکٹ 2016 کو وزارت آی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ وزارت داخلہ کو منتقلی کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی بھی منظوری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر مزید 2 عدالتی معاون مقرر کر دیے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے سنیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے...
    پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے،بل کے مطابق عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال کی مدت کے دوران مقدمات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار پی ٹی آئی یوسی چیئرمین عدالتی حکم پر رہا بدھ کے روز وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی عدم موجودگی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، وزیرقانون نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ فوجداری میں 108 ترامیم متعارف کروا رہے ہیں، ڈسچارج بل پر عدالت مقدمہ ختم نہیں کرتی تو ضمانت دے، نئے ترمیمی بل کے مطابق عدالتیں 6 ماہ سے ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ دینے کی...
    پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے...
    حکومت نے جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھائی لینڈ سفر کے لیے ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ہوجائیں ہوشیار ، تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، ای ویزا درخواست دینے والے مسافر ویزہ درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی قونصلیٹ نے ای ویزہ کے لئے اپ لوڈ کردہ تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے، مسافروں کی درخواست کی جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔تھائی قونصلیٹ کا انتباہ جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو تھائی لینڈ کے سفر کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات کے دوران موجود نہ ہونے پرسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاو¿س بزنس ایڈوائزری میں طے ہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگا اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔سپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے...
    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی درجہ بندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 3 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان بھی 2 درجہ ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم حالیہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی تنزلی دیکھی گئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ کی کیٹیگری میں نعمان علی دوبارہ ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں...
    پنجاب اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کے قانون کی منظوری دیدی ہے، نئے قانون کے مطابق بل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے منظور ہونیوالے اس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے جج کے پاس ضلعی جج کے اختیارات ہوں گے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟ اس ضمن میں لیےخصوصی عدالتوں میں مقدمات کی ای فائلنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ قوانین وضع کرے گی، حق دفاع عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگا جس کا دورانیہ 15 دن ہوگا۔ منظور شدہ قانون کے مطابق...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب سیکیورٹی کی ذمہ داری اداکار رونت رائے کی فرم کے سپرد کردی گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ہفتے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اداکار کو اب اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں گھر پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟ حملے کے بعد سيف علی خان نے اپنی سیکیورٹی ایجنسی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے...
    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ— فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بل کو رشوت کے خاتمے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہونے کا تاثر غلط ہے، ادارے ڈیجیٹلائز ہو رہے ہیں لیکن سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے ہیں، اس کے لیے جنگ لڑنا پڑ رہی ہے۔ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے: عمر ایوب کا طنزتحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی کےآج اسپیکر ایاز صادق کی صدرارت میں ہونے والے اجلاس میں پھراپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اپوزیشن اراکین کے نعروں سے ایوان گونجنے لگا۔اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے اسپیکر سے درخواست کی جس پر اسپیکر نے وقفۂ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے وزیرِ قانون کے بیان کے دوران بھی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابا جاری رکھا۔ تحریکِ انصاف کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس...
      وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سندھ نے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔ ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کرنے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نئے اسسٹنٹ کمشنرز سندھ کے مختلف اضلاع میں زیرِ تربیت پوسٹنگ پر ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تربیت کے دوران آپ نے عوام کی خدمت کا تہیہ کرنا...
    قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی کارکردگی پر اسپیکر کا سوال ، ارکان اسمبلی کا بیک زبان “ناں ناں” کا جواب ، ڈی جی کی سرزنش، دفتر میں بیٹھا دیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں سی ڈی اے کی جانب سے ناقص اقدامات کا معاملہ زیر بحث آیا۔سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھا دیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے طنز کیا کہ ایسا لگتا ہے سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق تمام اراکین خوش ہیں،تمام اراکین اس ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں،کیا صرف پارلیمنٹ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔ دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر  رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی  ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے  اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منگل کو خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو مالیاتی اداروں سے ایک بلین ڈالر کے قرضے کی شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ انہوں نے کہا کہ چھ سے سات فیصد کی شرح سود والے قرضوں میں ایک سال تک کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ دو طرفہ اور تجارتی مالیاتی معاہدے شامل ہیں۔ پاکستان اس وقت مختلف ملکوں اور اداروں سے مزید مالی...
    رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے پر رد عمل میں الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی ، ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی کے اپنے فیصلے کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہوئے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ تبصرہ نگار اس پر اپنی رائے دینے سے قبل کم از کم ایک دفعہ اسے غور سے پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کون سا ادارہ جانبدار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا الیکشن کمیشن کے اعلامیے...
    شاہراہ دستور کیبنٹ بلاک چوک پر سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی...
    ایم نائن موٹر وے نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مسافر کوچ پشاور سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ کی جانب سے اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین شاہ پشاور کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں صادق خان ، ارم بی بی، علی رضا، گل ولی، خان محمد، عرفان علی، بلقیس، تاج بی بی، ثمینہ بی بی ، سید عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ نوری آباد پولیس نے...
    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر مزید 2 عدالتی معاون مقرر کر دیے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں القادر ٹرسٹ بدعنوانی کیس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف گواہی دینے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی اخبار میں شائع دی انڈیپنڈنٹ کے انٹرویو کے مطابق زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ مقتدرہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کی پرکشش ڈیل کی پیشکش کی گئی، جو انہوں نے قبول نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی کے بین الاقوامی مشیر برائے میڈیا زلفی بخاری پارٹی کریک ڈاؤن کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کیس...
    الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر غلط ہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے عادل بازئی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تبصرہ نگار اپنی رائے سے قبل ایک دفعہ فیصلے کو غور سے پڑھ کر  فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے۔ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اسپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے  30دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔ ریکارڈ کے مطابق  عادل بازئی  آزاد امیدوارکی حیثیت  سے قومی اسمبلی کے...
    اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔  سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ خواجہ صاحب اس معاملے کو یہیں رہنے دیں اور مذاکرات کو کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کی ضرورت ہے، اچھا کرنے میں کبھی دیر نہیں کرنی چاہیے۔
    چین میں ایک خاتون اپنی پالتو بلی کی وجہ سے نوکری اور بونس سے محروم ہو گئیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ چینی خاتون کے پاس 9 بلیاں ہیں اور وہ اپنی پالتو بلیوں کی دیکھ بھال کے لیے نوکری پر منحصر تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  5 جنوری کو خاتون نے استعفیٰ تیار کر لیا تھا لیکن اسے ارسال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ یہ سارا واقعہ ایک حادثے کی شکل اختیار کر گیا جب خاتون کی ایک بلی اچانک میز پر چھلانگ لگائی اور اس کی حرکت سے لیپ ٹاپ پر ’سینڈ‘ کا بٹن دب گیا۔ اس دوران یہ واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا۔ بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ یاد رہے کہ...
    سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا، میرے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
    عدالتی بینچز کے اختیار سماعت سے متعلق کیس: اٹارنی جنرل کا عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سماعت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس کا 26 ویں آئینی ترمیم سے کوئی لینا دینا نہیں جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کیس میں عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض کیا۔ سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سماعت کے تعین کا معاملے کی سماعت جاری ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتےہوئے لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافروں کی شناخت فرحان اشرف، علی ذیشان اور تقی الحسن سجاد کے نام سے ہوئی۔ فرحان اشرف اور علی ذیشان نامی مسافروں نے یورپ جانے کے غرض سے ثاقب جج نامی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کے ذریعے فیصل آباد سے لیبیا براستہ دبئی اور مصر سفر کیا۔ لیبیا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد ایجنٹس نے مسافر کو کشتی کے ذریعے اٹلی کی جانب بھجوانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں مسافروں کو لیبیائی حکام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیا ۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی ، ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی کے اپنے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا ہے تاکہ تبصرہ نگار اس پر اپنی رائے دینے سے قبل کم از کم ایک دفعہ غور سے پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے۔ آئین کا آرٹیکل63(A)(3) الیکشن کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے (30) دن کے اندر اس پر فیصلہ کرے ۔ ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عادل بازئی آزاد امیدوارکے حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ان...
    سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔سپریم کورٹ،بینچزکےاختیارات کاکیس مقررنہ کرنےپرتوہین عدالت کیس کےسماعت کل تک ملتوی کر دی۔عدالت نےمزید2عدالتی معاون خواجہ حارث اوراحسن بھون کومقرر کردیا ،اٹارنی جنرل کا عدالتی معاونین مقررکرنےپراعتراض، جوعدالتی معاونین مقررکیےگئےوہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں، ایڈیشنل رجسٹرارنذر عباس عدالت کے سامنے پیش ۔آپ نےکازلسٹ سے کیس کوکیوں ہٹایا؟ جسٹس منصور علی شاہ کااستفسار، عدالت نےنذرعباس کوکل تک تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی ،عدالتی معاون منیر اے ملک نےفل...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر اسلامی مملک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن (کامسٹیک) کے تحت کنسورشیم آف ایکسیلنس کا 2 روزہ سالانہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔اجلاس میں 13 اسلامی ممالک اور روس و چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے 52 ماہرین و سائنسدان اور ماہرینِ تعلیم شریک ہیں۔ ان ممالک میں ملائشیا، ایران، تنزانیہ، صومالیہ، بنگلا دیش، اومان، اُردن، فلسطین، ماریطانیہ، روس ، چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی کی پاکستان آمداو آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اجلاس کا باقاعدہ...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وقافی وزیرِ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وقافی وزیرِ شیخ رشید نے کہا کہ  شہادتوں پر جوڈیشل کمیشن نہ بنے تو حل نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر کوئی اثر نہیں ہوا، جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، میرے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا، سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کر لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کا ایجنڈا زیرِ غور رہا۔اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ  ، کاروباری برادری کو...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین بحالی سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومت اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی یعنی ایرا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ: 2005 زلزلہ متاثرین کی پراگرس رپورٹ طلب، متفرق مقدمات کی سماعت دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکتوبر 2025 میں زلزلے کو 20 سال ہو جائیں گے، کیا زلزلہ متاثرین کا 50 سالہ منصوبہ ہے، لگتا ہے 50 سال میں بھی متاثرین کی آبادکاری کے منصوبے...
    کراچی: شہر قائد میں ایک کارروائی کےد وران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی  شروع کردی گئی ہے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کرلیا، چیئرمین کمیٹی امین الحق کے مطابق مذکورہ بل کی حمایت میں 10 جبکہ مخالفت میں 6 اراکین نے ووٹ دیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے معاملات جمہوری رویے کے ساتھ چلائے جارہے ہیں، بل کے تحت ڈیجیٹل سوسائٹی اور ڈیجیٹل معیشت کو بڑھانے کی غرض سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کمیٹی رکن شیر ارباب کا موقف تھا کہ ایک طرف ڈیجیٹل اکانومی کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب انٹرنیٹ کا حال چیک کریں، اربوں روپے...
    ستم ظریفی یہ کہ اسلام کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی جانی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کئے گئے ملک ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ میں مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کے مزید دو گستاخوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے گستاخ رسول محمد عثمان اور مدثر اقبال کی درخواست ضمانتیں گزشتہ روز منظور کیں۔اس سے قبل بھی جسٹس محمد اقبال کلہوڑو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہونے پر گرفتار کئے گئے 56گستاخوں میں سے چار گستاخوں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مورخہ 05 جون 2024 کو اور دس...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں ، بیوی نے ٹرسٹ بنایا، 200 کنال زمین اور انگوٹھیاں لیں۔ کرپشن کی اس سے بڑی مثال نہیں۔ بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ کو دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔ عوام کے اربوں روپے بٹورے...
    لاہور:  لیاقت بلوچ کی زیر صدارت  ملی یکجتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بلاتاخیر قومی کانفرنس منعقد کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرے، لاپتہ افراد کی بازیابی بیرونی مداخلت کا سدباب بنے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو  کشمیر و فلسطین سے یکجہتی کا دن ہوگا، پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
    لیاقت بلوچ---فائل فوٹو  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے  مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کی جائے۔لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کےعوام کے جذبات کا احساس کرے، 5 فروری یک جہتی کشمیر، کشمیر و فلسطین سے یک جہتی کا دن ہو گا۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھادیا ہے، مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ انکی کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آگئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں، مریم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبا شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔(جاری ہے) مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام...
    بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او...
    پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔ پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔ حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔ اظہر علی نے کہا، “بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی...
    چین(نیوز ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے حیران کُن دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پالتو بلی کی غلطی سے لیپ ٹاپ کا بٹن دبنے سے اس کے باس کو استعفیٰ ارسال ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکی نوکری چلی گئی۔جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں رہائش پذیر 25 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے گھر میں اُس کے ساتھ 9 بلیاں رہتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ اس نے لیپ ٹاپ پر استعفیٰ لکھ رکھا تھا لیکن اسے بھیجنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں شش و پنج میں مبتلا ہونے کے سبب سوچ و بچار میں مصروف تھی کیونکہ اسے اپنی پالتو بلیوں کی کفالت کے لیے مستقل آمدن کی اشد ضرورت تھی۔ خاتون کے بقول اسی...
    متحدہ عرب امارات کو ہر روز 2 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ سٹریٹیجک سیکٹر ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کا اظہار متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائبر حملے 14 مختلف ملکوں سے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ اداروں نے ان حملہ آوروں کے علاقوں کی کامیابی سے نشاندہی کر لی ہے اور ان کا توڑ بھی کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے ہیں۔ جبکہ 30 فیصد سائبر حملے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر کیے جا رہے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو تحریری جواب آج ہی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا،...
    راولپنڈی: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ اُدھر...
    ---فائل فوٹو  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار اسپتال سے بھاری سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے اپارٹمنٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔ ڈینم جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے سیف علی خان نے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا کر مداحوں کی پُرجوش محبت کا جواب دیا۔ اداکار کی گھر واپسی مداحوں اور...
    موسم سرما کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرتی ’معلوماتی ویڈیوز‘ اکثر صارفین کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ جو انڈے وہ کھا رہے ہیں کہیں وہ کسی کیمیل سے تو نہیں بنائے گئے یا پھر کہیں یہ انڈے پلاسٹک کے تو نہیں؟ کیا پلاسٹک اور کیمیکل سے انڈے بنانا ممکن ہے اور اچھے انڈے کی پہچان کیسے کی جائے؟ اس ضمن میں سیکریٹری پولٹری فارم ایسوسی ایشن پنجاب سید جاوید حسین بخاری نے وی نیوز کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر انڈوں سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ’کچھ عرصہ قبل کراچی میں پلاسٹک کے انڈے فروخت ہونے...
    سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈیٹ شدہ تصاویر ڈالنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کراچی سے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم لاہورکو مطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کراچی نے لاہور سائبر کرائم سے تحریری درخواست طلب کر لی۔ ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے مسیج یا زبانی درخواست پرکارروائی سے قانونی پچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ملزم کی موجودگی...
    بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی جس کا تعلق بھارتی علاقے اندور سے ہے اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، اس کی مسکراہٹ اور گہری آنکھوں نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے لیکن یہ شہرت مونا لیزا اور اس کے خاندان کے لیے  اب ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ مونا لیزا کی وائرل ویڈیوز اس کے لیے استحصال اور ذہنی اذیت کا باعث بن گئیں کیونکہ اس وجہ سے وہ اپنا کام جاری نہیں رکھ پائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سیاح اس سے مالا خریدنے کی بجائے صرف سیلفیاں اور ویڈیوز بنانے آنے لگے جس کی وجہ سے اس کا روز مرہ کا کام متاثر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز...
    وقاص عظیم:  وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اس 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جس میں وزیر مملکت خزانہ و ریونیو اور وزیر مملکت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہوں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے...