بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
برطانیہ میں بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ تک پولیس حراست میں رکھا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کے 2آئی پیڈز ضبط کرنے کے بعد اسے ساڑھے سات گھنٹے تک پولیس سیل میں رکھا گیا۔
ایک انٹرویو میں وینیسا براؤن نے کہا کہ 26 مارچ کو ہونے والے اس واقعے کے نتیجے میں انہیں راتوں کو نیند نہیں آئی جب کہ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ڈیوائسز چوری کی ہیں۔
50 سالہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اسکول کے کام پر توجہ دینے کی ترغیب دینے کے لیے ٹیبلٹ ضبط کیے، جب کہ بعد میں سرے پولیس نے اس بات کو تسلیم کیا۔
وینیسیا براؤن نے کہا کہ انہیں سٹینز پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی تلاشی لی گئی، ان کی انگلیوں کے نشانات لیے گئےاور انہیں سیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے افسران کو ان کے بچوں کے اسکول بھیجا اور اس معاملے کے سلسلے میں بیٹیوں کو کلاس سے باہر نکال دیا۔
پولیس نے سرے میں وینیسیا براؤن کی والدہ کے گھر میں آئی پیڈز کی موجودگی کا پتا لگایا۔
خاتون نے کہا کہ مجھے اب اس بارے میں بات کرنا بھی کافی تکلیف دہ لگتا ہے،
"یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ تھا، وہ میری 80 سالہ والدہ سے ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ کوئی مجرم ہوں۔
ان کی رہائی کے بعد ان کی ضمانت کی شرائط میں یہ شامل تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بات نہیں کرسکتیں کہ وہ تفتیش سے منسلک ہیں جب کہ پولیس نے ان سے پوچھ گچھ جاری رکھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں رکھا گیا پولیس نے آئی پیڈز نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا
اس منصوبے پر 67 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے کی لاگت آئے گی یہ آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ ہے جو 75 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔ پارکنگ پلازہ چار منزلہ ہے جس کی تعمیرات تین سال کے اندر ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور میں 210 گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعمیر ہونے والا آزاد کشمیر میں پہلے پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے پر 67 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزارروپے کی لاگت آئے گی یہ آزاد کشمیر میں پہلا پارکنگ پلازہ ہے جو 75 ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔ پارکنگ پلازہ چار منزلہ ہے جس کی تعمیرات تین سال کے اندر ہو گی۔ اس میں 210 گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے جس میں ٹکٹنگ آفس،باتھ رومز اور سی سی ٹی وی نگرانی رومز ہوں گے جبکہ اس پلازہ میں مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر مزید فلور بڑھانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر پی پی ایچ و ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات راجہ محمود ممتاز راٹھور، ایس ای بلڈنگ ڈویژن طاہر محمود بٹ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم اقبال اور ایکسیئن بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اس پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بدھ کے روز میرپور ڈی سی گارڈن میں آزاد کشمیر کے پہلے پارکنگ پلازہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، چیئرمین ضلع راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد اور دیگر بھی موجود تھے۔