2025-01-26@06:30:28 GMT
تلاش کی گنتی: 6983

«ا صف کا»:

(نئی خبر)
    مایوس، بے بس اور ناامیدی کے بھنور میں ڈوبی ہوئی روحی بانو نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دور ایسا بھی آئے گا کہ سب اپنی نگاہیں پھیرلیں گے۔ وہ اداکار جن کے سنگ زندگی کے بہترین لمحات گزارے تھے انہیں روحی بانو کی باتیں اس قدر بوجھل اور بور کریں گی کہ  وہ دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے جائیں گے۔ کئی تو ایسے بھی تھے جو روحی بانو کو کسی محفل میں دیکھ کر راہیں بدل لیتے، پروڈیوسرز کی بھی دلچسپی اب ان میں کم سے کم ہوتی جا رہی تھی۔ ذرائع ابلاغ جو کبھی ان کے حسن اور اداکاری کے گن گاتے تھے انہیں روحی بانو کی زندگی میں کوئی کشش دکھائی نہیں دیتی تھی۔...
    اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں صنعتوں کو بدل رہی ہے، اور پاکستان بھی اس تبدیلی سے محروم نہیں۔ اگرچہ ماضی میں پاکستانی خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں داخل ہونے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا، لیکن اے آئی نے ان کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ تعلیم تک رسائی، کاروبار میں آسانی، اور جدت پر مبنی روزگار کے مواقع کے ذریعے، اے آئی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں خواتین اور ٹیکنالوجی کا موجودہ منظرنامہ پاکستان میں خواتین ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، لیکن وہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کے...
    ترجمان حماس کے مطابق آج رہا کیے جانیوالوں میں اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف، ڈینئیل گلبوا اور نما لیوی کے نام شامل ہیں۔ اسرائیل کیجانب سے رہا کیے جانیوالے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین کو رہا کرے گی، تبادلے میں 180 فلسطینیوں کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان حماس کے مطابق آج رہا کیے جانے والوں میں اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف، ڈینئیل گلبوا اور نما لیوی کے نام شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مظلوم کشمیریوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے۔ ذرائع کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ...
    اس موقع پر عبدالقادر نے کہا کہ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے قربانیوں کی ایک لازول تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین عبدالقادر کی قیادت میں وفد نے حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری...
    حیدرآباد: امریکن کوارٹرز میں پھیلے ہوئے کچرے کے ڈھیر سے ایک شخص کارآمد اشیاء تلاش کر رہا ہے
    حیدرآباد: لطیف آباد نمبر 12 میں سیوریج کا جمع ہونے والا پانی راہگیروں اور رہائشیوں کے لیے مشکلات پیش کر رہا ہے
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، ظہور بلوچ، سہیل پاٹولی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، علی گل، اشرف میئو اور فہیم احمد سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور معذور کوٹے کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ حقوق سندھ مارچ کا اعلان ہوتے ہی عوام کے وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حیدرآباد...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں، جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے 10 کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو...
    بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ حکومت کی بدترین کرپشن اور عوام کو حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف آج کراچی سے شروع ہونے والے حقوق مارچ کے شرکاء ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتے ہوئے شام کو بدین پہنچیں گے جہاں پارٹی قائدین شاہ نواز چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ بھر کی طرح بدین ضلع کے شہروں کو بینر پینا فلیکس، ہولڈنگ، اشتہارات، ہینڈ بلز، سائن بورڈ سے سجا دیا گیا، تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے عوامی رابطہ مہم میں ہر طرف صدائیں حقوق سندھ مارچ کی چاروں طرف سے آوازیں حقوق سندھ کی گونج رہیں، سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی اس وقت حقوقِ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز بھی گورنمنٹ بوائز نور محمد ہائی اسکول میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلباء و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل حیدرآباد میں سندھ میں زرعی و پینے کے پانی کے بدترین بحران اور دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور شکیل احمد فہیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص چیپٹر کے صدر میر پرویز تالپور، معروف آباد گار کاچیلو، میرپورخاص پریس کلب کے نذیر پہنور، میرپورخاص بار کے صدر چوہدری افضل کریم سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ نمائندہ وفد میں نائب امیر حاجی نور الٰہی مغل، کسان بورڈ ضلع میرپورخاص کے صدر راشد آرائیں، ایڈووکیٹ اسماعیل حبیب بھی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سندھ کا محکمہ کھیل نیشنل گیمز کی تیاریاں وقت پر کروانے میں ناکام ہوگیا جس کے باعث نیشنل گیمز تاخیر کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل سندھ نیشنل گیمز کی تیاریاں نہ کرسکا جس کے باعث نیشنل گیمز فروری کے بجائے مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نیشنل گیمز کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسپورٹس کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز فروری میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم گرانٹ کی منظوری میں تاخیر اور گرائونڈ تیار نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل گیمز مئی میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی نے ایور گرین کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ شہزر علی نے 37 اور بچہ خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 10 ر نز دیکر 4 ، اسامہ بشارت نے 29 رنز دیکر 3 جبکہ وسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 3...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو28سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان دفاعی چمپئن کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا ، گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔ اسی طرح بیٹنگ میں فخر زمان ، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے تو اس صورت حال میں اگر صائم ایوب فٹ ہو جاتے ہیں تو پھر سہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔دوسری صورت میں سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلیے صائم ایوب کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو ان...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے...
    میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چمپئن آرینا سبالینکاور امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئیںجبکہ پولینڈ کی نامور ٹینس اسٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک اور ہسپانوی ٹینس اسٹار پالا بدوسا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ دفاعی چمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار پالا بدوسا کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیز نے پولینڈ...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
    کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
    ملتان (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔نکاح کے اس پر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔
    میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیاکی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک اسمتھ پر مشتمل ہم وطن میزبان حریف جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے...
    سنگل ڈیجٹ شرح سود سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چیئرمین پی سی ڈی ایم ایپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توجہ ملک میں افراط زرکی شرح میں بتدریج کمی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کو افراط زر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کے باعث پاکستان کیلئے سعودی عرب کو زراعت، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور آئی ٹی کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے بعد اب پاکستانی سرمایہ کار کفیل کے بغیر بھی سو فیصد اپنی ذاتی کمپنی قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں 90سے زائد پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے افراط زر میں کمی کے پیش نظر پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے مطالبہ کیا ہے اور بین لاقوامی مارکیٹوں میں قدم جمانے کے لیے صنعتوں کو کم شرح پر قرضوں کی فراہمی کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملک کے بہتر معاشی مفاد میں ہمارے اس مطالبے پر ضرور غور کرنا چاہیے تاکہ صنعتکار برادری زائد پیداواری لاگت سمیت دیگر اخراجاتی مسائل سے بخوبی نمٹ سکے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں سائٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پچھلی بار پالیسی ریٹ میں 2فیصد کمی کی جو کہ ناکافی تھی اور13فیصد کی شرح...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں، یوٹیلیٹی سٹور کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لئے کمیٹی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل انتہائی ناقص ہے جس سے اشرافیہ پروری اور غربت میں اضافہ کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاشی ماڈل کی وجہ سے امیر اور غریب میں خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام کے لئے صحت تعلیم اور خوراک کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جب تک غریب کی زندگی مشکل بنائی جاتی رہے گی اس وقت تک سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناممکن ہے اور معیشت کو قرضوں پر ہی چلانا پڑے گا۔...
    کراچی( کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ 27 جنوری کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ 13 فیصد شرح سود انڈسٹری کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ شرح سود اب بھی خطہ میں سب سے زیادہ اور کاروبار کے لیے مہنگائی اور مالی بوجھ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ زیادہ شرح سود کی وجہ سے کاروباری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گیم ڈویلپرزکانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق5روزہ نمائش امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں 17سے 21مارچ تک منعقد ہو گی جس میں گیم انڈسٹری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
    پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
    میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    ماتلی،فضیلت علم وعمل کانفرنس کے شرکا مقررین کا بیان سن رہے ہیں
    بدین ،کامیاب کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان پولس کی حراست میں
    بیوروکریٹس کے لیے سونے کی چڑیا سمجھی جانے والی کرسی ڈی جی ایس بی سی اے ایک بار پھر گھومنے لگی ہے۔ اس بار یہ سونے کی کان کسے دی جائے گی، اس کا خفیہ طور پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریٹائرمنٹ کی دہلیز پر کھڑے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے دن رات لوٹ مار کے قصے زیر گردش آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبدالرشید سولنگی کوریٹائرمنٹ کی تاریخ یعنی 6؍فروری تک مہلت دینے کے بجائے کیوں نہ جبری رخصت پر بھیج دیا جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے 2024کے دوسرے مہینے میں اس سونے کی کان کا ٹھیکہ سنبھالا تھا اور اپنے پچھلے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے تاہم ذائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت متوقع ہے ۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی چارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا، حکومت نے...
    بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے ، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے ، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں موبائل فون سروس میں خلل کا ذمے دار کمپنیوں نے سیپکو کو قرار دے دیا ،،بجلی کی طویل بندش سے موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے سٹیزن پورٹل میں شہری کی شکایت پر موبائل کمپنیوں کا جواب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں موبائل فون سروس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یوفون ،زونگ سمیت دیگر موبائل فون سروس صارفین کو بہتر اور معیاری سروس دینے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے صارفین کی شکایات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے سگنل غائب ہونا ،کال کٹنا،انٹرنیٹ کی کم رفتار سمیت نمبر بند ملنا ،نمبر نہ لگنے سمیت دیگر مسائل کا صارفین شکار ہیںایک صارف نے اس...
    کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9لاکھ 15ہزار 4سو 40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.505کلوگرام چرس کی اندرون بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا۔مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے۔ پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں موجود رہے جبکہ بلاول بھٹو اجلاس ختم ہونے کے بعد ایوان میں پہنچے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے۔اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترکیئے کے صدر  رجب طیب اردگان 12 رکنی وفد کے ہمراہ  12 فروری کو پاکستان آئیں گے۔ وہ یہاں پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔ تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ عادل بازئی کانام پینل میں شامل کر لیا گیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہو گئے۔ چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے حوالے سے بتایا گیا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکبر کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔  انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
    بدین (نمائندہ جسارت)نندو پولیس نے کارروائی کرکے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کردیا۔کچھ روز قبل نندو کے قریب نوجوان احمد ابڑو کو قتل کرنے والے 5 ملزمان بے نقاب، 4 ملزمان کو نندو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 دسمبر 2024ء کو رات وقت کے نندو بدین مین روڈ پر ٹائر پنکچر کا دکان مالک احمد ابڑو اپنے ہی دکان پر سویا ہوا تھا تو اسے نامعلوم ملزمان کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتے ہی نندو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے زخمی کو علاج کیلیے اسپتال روانہ کیا جو سول اسپتال حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے...
    محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے ساتھیوں سمیت اپنے باپ پر حملہ، جھگڑے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہد نجمی، محمد عاطف، محمد آصف، عارف علی، محمد راجو، محمد ارمان اور ہمایوں نجمی کو 2، 2 سال قید اور 10، 10 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے یاد رہے کہ دستگیر کالونی مورو کے رہائشی غلام سرور نجمی نے اپنے بیٹے شاہد نجمہ اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مورو پولیس تھانہ پر ان پر حملے کیساتھ جھگڑے کا مقدمہ نمبر 538 سال 2023 ء درج کرایا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت...
    محراب پور(جسارت نیوز)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محراب پور سید نصیر احمد شاہ آج اچانک سے گورنمنٹ نیشنلائزڈ اردو پرائمری اسکول محراب پور پہنچ گئے اور اسکول کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرکے جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سول جج نے اسکول کے طلبہ وطالبات سے سوالات پوچھے اور تسلی بخش جوابات ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ، سول جج نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
    لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے
    متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے والد سے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا کر 15لاکھ تاوان وصول کرنے والے جوڑے کو بازیاب کرا کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 9 ماہ قبل کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ روپے کا نقصان کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسفرہ اپنے دوست ولید کیساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی۔پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مسفرہ اور ولید کو بازیابی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا، اپنے بیان میں حق پرست ارکانِ سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے سندھ میں بدترین اور بدعنوان حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو انتہائی پستی میں دھکیل کر نام نہاد کوٹہ سسٹم کے...
    جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مضبوط تنظیم ہی عوام کو ظلم و ناانصافی کے نظام سے اور قابض اشرافیہ سے نجات دلائے گی۔ وہ ناظم آباد گلبہار کے اجتماع کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع میں ناظم علاقہ ناظم آباد گلبہار نعمان صدیقی نے اگلے سیشن کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سید وسیم احمد اور کاشف عبداللہ کو نائب ناظمین علاقہ مقرر کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان سے استصواب رائے اور نظم علاقہ کی مشاورت سے حلقہ جات کے ناظمین کے ناموں کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت مدرسہ جامع السلیم کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ حضرت امام جعفر صادقؓ و سیدنا امیر معاویہؓ کا اہتمام کیا گیا۔محفل نعت میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ محمدطیب قادری، محمد سلمان قادری‘ جواد قادری،عمران قادری اراکین کراچی رابطہ کمیٹی اورعوام اہلسنت بھی محفل میں بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادقؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ نے اسلام کے لیے وہ قربانیاں دی ہیں جس کا ہم آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاشمانی گروپ آف اسپتالز کراچی میں اپنی ساتویں جدید آنکھوں کی بیماریوں پر ہونے والی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے،بعنوان “ریٹینا اور تشخیصی طریقوں میں نئی پیش رفت” اتوار، 26 جنوری کو ہونے والی یہ کانفرنس دنیا بھر کے نامور ماہرین چشم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں ماہرین کو آنکھوں کے امراض کے جدید رجحانات اور علاج کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔اس کانفرنس کی قیادت معروف ماہر چشم ڈاکٹر شریف ہاشمانی کر رہے ہیں، اور اس میں امریکہ، سعودی عرب، پیرو، کولمبیا، برازیل، تیونس اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین شرکت کریں گے۔
    مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں عمانی وزارت خارجہ نےکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سرزمین کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو ختم کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی وزارت خارجہ نے کرانہ باختری میں جنین کے شہر اور کیمپ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے جنین شہر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہو گئے اور بنیادی ڈھانچوں اور اثاثوں کی منظم تخریب ہوئی۔ عمان...
    خلیج میکسیکو کے ساحل پر برف باری کے بعد برف کی تہ جمع ہوئی ہے لندن ؍واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے 5دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں تقریبا8علاقوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ طوفان ایووین کے باعث تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش بھی متوقع ہیں۔ آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں 90میل فی گھنٹا کی رفتارسے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارش اور پہاڑوں برف باری بھی ہوسکتی...
    بھوپال حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ بھوپال میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین صنعتی حادثے کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو متشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ بھوپال شہر میں 1984 ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے شمسی توانائی کا استعمال بڑھاتے ہوئے کوئلے پر انحصار کم کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا تناسب یورپ میں توانائی شعبے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے توانائی جائزہ رپورٹ 2025 ء میں شائع کیے جس کے مطابق یورپ میں گیس کی پیداوار میں لگاتار پانچویں سال گراوٹ دیکھی گئی جبکہ فوسل فیول پر مبنی توانائی میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کی گرین ڈیل پالیسی نے یورپی یونین کے توانائی شعبے کو تیزی سے تبدیل کیا۔ تھنک ٹینک کے مطابق 2024 ء کے دوران پہلی بار یورپی یونین میں...
    انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فاموں کے حقوق کے عالمی شہرت یافتہ رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حکم نامے کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں زیادہ تر دستاویزات کو جاری کرتے وقت روک لیا گیا تھا۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے لیے مکیش امبانی کی جانب سے اے آئی سیمی کنڈکٹرز این ویڈیا نامی کمپنی سے خریدے جا رہے ہیں،جو اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چند اہم ترین عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
    غزہ شہر کے رہائشیوں کے ایک بڑے ہجوم نے عزالدین القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں کے ساتھ حماس کے سیاسی بیورو کے دو ارکان کی تدفین کی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ شہر کے وسیع عوامی اجتماع نے عزالدین قسام کے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر حماس کے دفتر سیاسی کے دو ارکان کی تدفین کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج جمعہ کو نوار غزہ میں جنگ بندی کے بعد پہلے جمعہ کے روز اپنے دو ممتاز رہنماؤں روحی مشتهی اور سامی عوده کی تدفین کی، جو پہلے شہید ہوچکے تھے۔ ان دونوں حماس رہنماؤں کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریب غزہ کی عمری مسجد میں منعقد ہوئی۔ یہ مسجد جو جنگ کے دوران اسرائیل کے...
    تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کے لوگوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ اس مقصد میں بھی ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی رژیم غزہ کے لوگوں کو اس علاقے سے زبردستی نکال کر باہر بھیجنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن اس مقصد میں بھی وہ ناکام ہو گئی۔ فارس نیوز کے مطابق، حماس کے تحریک کے ترجمان خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ کے شمالی علاقے کے باشندوں کا اپنے گھروں کو واپس جانا، جنگ کے ایک مقصد یعنی غزہ کے عوام کو فلسطین کی سرزمین سے بے دخل کرنے میں شکست کا اظہار ہے۔ انہوں نے شهاب نیوز...
    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت کے وزرائے دفاع اور سکیورٹی سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کر رہے ہیں کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب کیسے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بنیامین نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، وزرائے جنگ اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے کہ کس طرح حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کا جواب دیا جائے۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل آہستہ آہستہ حماس پر جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز...
    تھرپارکر کے گاؤں میں نایاب نسل کے ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک ہرن اور2 نایاب خرگوش تحویل میں لے لیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کاروائی محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کھاروڑو میں علاقہ مکینوں کی شکایت پر کی۔ تین شکاریوں کو گرفتار کرکے شکار کیا گیا، ایک ہرن اور دو نایاب خرگوش تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ مقدمہ محکمہ جنگلی حیات کے گیم انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نایاب جانوروں کے شکار کے واقعات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں، آج شکار پر آئے ملزمان کو انہوں نے روک کر پولیس کو اطلاع دی جس...
    5 جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ’’ حال دھرو‘‘(HAL Dhruv)کے سبھی 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔ بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور ’’گدھا‘‘ استعمال کرتی ہیں۔اب جبکہ یہ ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تو مسلح افواج میں سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران آچکا ہے۔  ’’دھرو‘‘ بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ماہرین اکثر مقامی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل نہیں کر پاتے اور وہ بار بار خراب ہوتے ہیں۔ ’’دھرو‘‘ بنانے کا...
    مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (شہید زوالفقار علی بھٹو) خیرپور کیمپس کے طلبہ نے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ وہیکل تیار کرلیا، جس پر نصب لیزر گن سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تخلیقی آئیڈیا عملی شکل اختیار کرنے کی صورت میں سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے خرچ کو کم کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے دوست اور دشمن کی شناخت کرتے ہوئے متحرک اور غیرمتحرک اہداف کو زمین سے زمین، فضاء سے زمین یا زمین سے فضاء میں انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ مہران...
    حیدرآ باد:الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت فری آئی سرجری کیمپ کے موقع پر مریض اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں
    واشنگٹن :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے عشائیہ کے موقع پر گروپ فوٹو
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسیشن کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی ہدایت پر سائٹ کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ممبر حسن ضیاءجعفری اور سیکرٹری رافع قریشی شامل تھے۔ ویمن چیمبر آف کامرس کی چیف پیٹرن میڈم شاہدہ اور وائس پیٹرن میڈم روزینہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیٹ بینکآف پاکستان حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل ظہور نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبغت اللہ نوناری بھی ہمراہ تھے۔اجلاس میں چھوٹے تاجروں کی مدد اور چھوٹے کاروبار کو بڑے میں تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے چھوٹے تاجروں کو قرضے اور مدد فراہم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تعاون سے ایک...
    اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابقمینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالر زاق چشتی نے حکومتی ایما پر قومی اسمبلی سے صحافت پر قدغن اور کالے قانون پیکا ایکٹ میں ترمیم کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جو کہ خود کو جمہوری حکومت ہونے کی دعویدار ہے لیکن جس طرح پیکا ایکٹ ترمیمی بل پاس کرواکر غیر جمہوری اقدام کیا ہے اسے ملک بھر کے صحافی کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو عملی طورپر پابند سلاسل...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3 ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کے لیے عارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔
    حماس نے ہفتے کے روز چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز رہا کی جانے والی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آج  200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: حماس...
    گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ راولپنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔ عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالت، مقدس ہستیوںاور قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔ عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں...
    اسلام آباد/لاہور(اے پی پی+نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور زکے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا ،یوٹیلیٹی اسٹورکی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تجاویزپیش کیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آئوٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کے لیے کمیٹی تشکیل...
    جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بلدیاتی امور کے جائزے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت میں ان کے چیمبر میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین ، کوآر ڈی نیٹر نعمان الیاس ، یوتھ اسپورٹس کوآر ڈ ی نیٹر تیمور احمد ، شاہد فرمان ، ابرار احمد ، طلحہ خان شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈر مبشر حافظ الحق حسن زئی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں کراچی کے مختلف محکموں کی صورتحال اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ کراچی کی تباہی و بربادی اور مسائل کی اصل جڑ عوام کی حقیقی مینڈیٹ...
    ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی ممکن ہے، خاص طور پر وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی کے ساتھ جو ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو کنٹرول کرتی ہیں، تقسیم کا ایک سبب ملک میں بڑھتی انتہا پسندی بھی ہے۔انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل کی جانب سے وہاں شروع ہونے والے آپریشن سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل...
    لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام تعلیم کے عالمی دن پرفروغ تعلیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین ایجوکیشنل پروگرام سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، محمد شاہد، سعدیہ ناز، سید کشفاحمد سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، یہ وہ طاقت ہے جو افراد کو خودمختار، معاشرے کو مضبوط اور قوم کو روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے ملک بھر میں بچوں کے لیے اسکولز،...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے برخلاف ایک ہفتے کے دوران ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ٹماٹر، انڈے، پیاز، آلو سمیت 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سےکم ہوکر 0.52 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے،نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈ بڑھاتے ہیں، سال 2013ء تا 2018ء اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈ دگنا سے زیادہ کیے جبکہ عمران خان کا 4 سالہ دور منصوبہ بندی کےبغیر گزرا، ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں تعلیم و تربیت کے نئے اہداف مقرر کیے ہیں، جدید ترقی میں صنعت سے زیادہ انسانی وسائل اہمیت اختیار کر گئے ہیں، دنیا میں کوئی ملک90 فیصد خواندگی کے...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ادارہ نورحق میں بنگالی، برمی اور بہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات و پریشانیوںکے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہے کہا کہجماعت اسلامی بنگلا ، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہے ، انہیں محب ِ وطن ہونے اور پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ، ان سے امتیازی سلوک اور نادرا میں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر ضروری اور ناجائز رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں ، ہم ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو احتجاج اور دھرنا بھی دیں گے ۔...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہترکیے کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔ترک صدر
    ڈیووس (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 4دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4سال کے دوران کرنے میں ناکام رہی ۔اپنی پہلی بین الاقوامی تقریب ڈیووس اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو فیصلے 3دن کے اندر کیے ان کا ملک کی معیشت پر بہت مثبت اثر پڑے گا،اگر میری انتظامیہ نہ ہوتی تو اس ہفتے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ ہوپاتا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کےلیے شرح سود میں فوری کمی کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام کاروباری برادری کے لیے ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں۔
    اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کام جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔چند روز قبل، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چینی سرمایہ کار پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سیکورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایاجائے، ورنہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ درخواست میں الزام عاید کیا گیا کہ ائر پورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک...
    کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری)ملکی اور غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے سندھ کی 44 رکنی کابینہ صوبائی خزانے پر بوجھ بن گئی ہے۔ 18 وزراء، 4مشیروں اور 22معاونین خصوصی کے ساتھ صوبائی حکومت کے 18ترجمان مقرر کرکے پیپلزپارٹی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ ارکان کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں سالانہ 150ملین روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے سے ادا کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئین کی 18ویں ترمیم کے آرٹیکل 130(6) کے مطابق، وفاقی کابینہ کا حجم پارلیمنٹ کے کل اراکین کا 11 فیصدمقرر ہے۔ آئین کے مطابق صوبوں میں بھی کابینہ کی تعداد 15 اراکین یا 11 فیصد تک محدود ہوگی۔ وزیراعلیٰبالکل وزیراعظم کی طرح، 5 سے...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت ،خبر ایجنسیاں) مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھااجلاس طلب ، پی ٹی آئی کاشرکت سے انکار، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی شارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت...
    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دیے جانے کے نئے قانون کے تحت پہلی بار مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ تاہم ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور مقامی میڈیا نے ان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مسلمان...
    کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ حکوتم سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت...
    میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی نسبت کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ ملک سیاست دان نے بنایا تھا اور بچائیں گے بھی سیاست دان ہی، غیر سیاسی قوتوں کے فیصلوں نے ہمیشہ اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی...
    curse of resources انگریزی زبان کی ایک اصطلاح ہے جو ایسے ممالک کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو معدنی، قدرتی وسائل سے تو مالا مال ہوتے ہیں لیکن ان کی غربت ، بددیانتی اور بد نیتی ان وسائل کو اِن کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بنا دیتی ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ جیسے کسی کمزور، غریب خانماں برباد کا کروڑوں کا انعام نکل آئے تو اس کے فوائد خود اس کو نصیب نہیں ہوتے۔خیر سے ہم بھی اُن ممالک میں شامل ہیں جن کے وسائل ہی اُن کے لیے جان کا روگ بن جاتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے اس ملک کے بدنصیب لوگ یہ سُن رہے ہیں کہ پاکستان معدنی دولت اور قدرتی وسائل سے مالا مال...
    عالمی بینک پاکستان میں دس برس کے دوران بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دس سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،پاکستان ان شاء اللہ یقیناً معاشی بلندیوں کو چھوئے گا ، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی اقتصادی صورتحال کی بہتری بالخصوص شرح سود کو کم کرنے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے منصورہ پہنچ کر جماعت اسلامی کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔جماعت اسلامی کے مرکز  منصورہ میں بیرسٹر سیف نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی ریلیف کےلیے جدوجہد کو سراہتے ہیں، عوامی مینڈیٹ چھیننے سے متعلق جماعت کے بیان پر شکر گزار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی قائدین کیلئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا، بانی نے قومی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام مہنگائی میں حقیقی...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس مسقط عمان کا دورہ کیا ۔بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افریقی ملک میں حکومت اور باغیوں میں لڑائی، گورنر قتل، ایک ملین کی آبادی والے شہر کا محاصرہ،  لڑائی شدت اختیار کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔خط میں سید شاہ محمد شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے...