2025-04-20@16:56:57 GMT
تلاش کی گنتی: 307

«میرپورخاص پولیس»:

(نئی خبر)
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور دو نوجوان لاپتا، اغوا کا شک، اہل خانہ نے پولیس سے مدد مانگ لی، کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم داد لاشاری کا 16سالہ نوجوان فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہوگیا ہے، خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی پراسرار طور پر گھر سے لاپتا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بیٹوں کو کافی تلاش کیا، رشتے دار، دوست احباب سے پتا کرایا ہے لیکن کچھ پتا نہیں چل رہا ہے بیٹے مزدوری اور مسجد کی ٹوپی بیچ کر گزربسر کرتے تھے پولیس ہماری مدد کرے۔
    محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی، درس پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث کھدائی کردہ نالے میں گر کر زخمی ہوگیا، درس پولیس کے مطابق مورو دادو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کھدائی کردہ نالے میں ایک نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل کنٹرول سے نکل جانے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا جسے انتظامیہ اور مقامی افراد کی مدد سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
    محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔
    محراب پور(جسارت نیوز) اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہراں ہائی وے پر ہسبانی گیٹ کے پاس مسلح رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس شر کو یرغمال بنایا اوراسے رسے سے باندھ کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کے مطابق وہ خیر پور شوگر مل کو گنا دیکر اپنے گاؤں بلوچ خان واپس جا رہا تھا کہ ہسبانی گیٹ کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او اکری نور محمد لغاری کے مطابق پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
    — فائل فوٹو سندھ کے ضلع خیر پور میں 24 نومبر کو شاہ حسین بائی پاس کے قریب ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔ خیر پور میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئےسندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور چوکی انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔