خیر پور: پولیس مقابلہ جعلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ کے ضلع خیر پور میں 24 نومبر کو شاہ حسین بائی پاس کے قریب ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دے دیا گیا۔
خیر پور میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئےسندھ کے شہر خیر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور چوکی انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل آباد: ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے نقدی کے ساتھ پیزا بھی چھین کر لے گئے
فیصل آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور پیزا چھین لیا۔
فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈی گراؤنڈ کے قریب ایک اور ڈیلیوری بوائے سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔
لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے پیزا، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
شہر میں ڈیلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے ایک گینگ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا تھا۔