2025-04-16@21:36:38 GMT
تلاش کی گنتی: 314

«مرتکب ہو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات 15 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایتکرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگرارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے متعلقہ قوانین کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایم این ایز تفصیلات 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کودینے کے پابند ہیں، پاسداری نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 جنوری 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے صوبائی دارالحکومت میں گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔ نشتر ٹاؤن کے علاقے بینک سٹاپ میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، چئیرمن ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ابتدائی طور پر گھروں سے کوڑا وصول کرنے کا...
    پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم 31 جنوری تک صبر کر سکتے ہیں ، بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک مذاکرات کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے تحریک انصاف اور عمران خان خوفزدہ نہیں ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھے وزراء مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ...
    افغانستان میں تقریباً تین سال قبل جب طالبان حکومت کی واپسی ہوئی تو پاکستان کے پالیسی سازوں کو امید تھی کہ ان کی واپسی سے مغربی سرحد کی صورت حال میں کسی حد تک استحکام آئے گی۔ یہ پاکستان کے لیے اہم تھا کیونکہ اسے اپنی مشرقی سرحدوں، بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا ہے۔ لیکن یہ مفروضہ کہ طالبان دور میں پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہوں گی، اسٹریٹجک طور پر غلط اندازہ ثابت ہوا۔ جلد ہی اس بات کے شواہد سامنے آنے لگے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے سرحد پار حملوں کا سلسلہ تیز کیا اور یہ پاکستان...
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ آج وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس امین الدین نے مخاطب کرکے کہا کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے، اس پر دلائل مختصر رکھیے گا، ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    ممبئی :مشہور کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر، جو اب عنایہ بنگر کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، نے اپنی زندگی کے اہم ترین اور جذباتی تبدیلی کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے عنایہ نے اپنی شناخت کی تلاش اور ہارمونی علاج کے تجربات پر روشنی ڈالی، جس نے مداحوں اور کرکٹ برادری کو حیرت زدہ کر دیا۔ عنایہ نے بتایا کہ کرکٹ سے ان کی محبت بچپن سے تھی، لیکن ہمیشہ یہ احساس رہتا تھا کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا، "میں چھپ کر اپنی والدہ کے کپڑے پہنتی تھی اور ہمیشہ خود کو ایک لڑکی کے طور پر تصور کرتی تھی۔” انہوں نے دوہری...
    راولپنڈی:تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کاکہنا ہےکہ حکومت نے اگر  31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اپنا آئند ہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، حکومت کو مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ میں پیش رفت کرنا ہوگی،  مذاکرات میں ہم دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، اس کے بعد منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ  بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ملاقات کے وقت ہماری نگرانی کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوار،12جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 286,000.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 245,203.11 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24 قیراط 24,520.00 245,203.00 286,000.00 313,782.00 24,520,311.00 22 قیراط 22,477.00 224,767.00 262,163.00 287,630.00 22,476,667.00 ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔ خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46...