سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کتنے ارب روپے خرچ ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔
صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے، وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 69 کروڑ روپے اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عازمین حج نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے
اسلام آباد(آن لائن)سرکاری حج اسکیم کے عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے ہیں اوروزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔81 ہزار 500 عازمین حج سے دو اقساط میں مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔