حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر آپ کو یونین قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور یقین دلاتی ہے کہ جب تک برطرف ملازمین کو بحال نہیں کرایا جائے گا، یونین جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ہال میں آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے یونین نمائندگان و کارکنان کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، صوبائی میڈیا کو آرڈینیٹر محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، نور احمد نظامانی، زونل چیئرمین آپریشن سرکل لاڑ ساجد اللہ راجپوت، سیکرٹری عبدالوحید رند، ساجد قائمخانی، زاہد علی کھوسو، غوثہ خان، یونس نظامانی، سہیل پرویز میمن، مظفر علی قریشی، فیصل قائمخانی، رزاق میمن بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے کہا کہ قلیل ملازمین ہونے کے باوجود ہمارے ملازمین اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بجلی کی روانی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے ملازمین جو بناء کسی اوقات کار و تعطیلات، خدمات انجام دے رہے ہیں اور جب مراعات کی بات کی جاتی ہے تو ٹال مٹول کرکے ٹائم بار کردیا جاتا ہے، یونین نے ہمیشہ بجلی چوری اور بلیک میلنگ کی مخالفت کی، کبھی یہ لیبل اپنے اوپر چسپاں نہیں ہونے دیا، یہی وجہ ہے کہ آج ایف آئی اے اور نیب کے سامنے یونین اور ملازم نہیں بلکہ کرپٹ افسران کی لائن لگی ہوئی ہے ، لائن اسٹاف جو ہمارا ہیرو اور ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو شہید اور ریٹائرڈ ہونے کے باعث پہلے ہی تھوڑے رہ گئے ہیں، پھر ستم بالا ئے ستم یہ کہ ان ہی لائن اسٹاف کو شوکاز، ٹرانسفر، معطل اور برخاست کیا جارہا ہے، وہ بھی اس وجہ سے ان کی ماہانہ عدم ادائیگی، چوری شدہ یونٹوں کو غریب اور عام صارف پر ڈال کر ڈیڈکشن بلز کا اجراء نہ کرنے اور ریکوری نہ ہونے کو جواز بنایا جا رہا ہے، یونین آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے ایس ای گلزار دستی کے ملازمین کو برخاستگی کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ہمارے ان ہیرو کو فوری بحال کیا جائے، بصورت دیگر کل 13 جنوری کو 2 بجے دن ان کے دفتر کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری سرکل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، زونل چیئرمین لاڑ ساجد اللہ راجپوت، شیر زماں، نیک محمد کھوسو، ونیش کمار، غلام قادر سہتو، احسان میمن، سجاد، حیدر عباس، شمیم الدین، حامد کے کے، یوسف خان، زاہد خان و دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے جائے گا

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد

---فائل فوٹوز

سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

 9 مئی کے کیسز  میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، انہوں نے تعاون نہیں کیا۔

عمران خان کیخلاف حکومت کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں۔ 

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے مؤکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، عمران خان سے ہدایات لینے کے لیے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہو تو میری ملاقات بھی ہو جائے گی۔

چیف جسٹس نے سلمان صفدر  سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے جب بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ، نیپرا، اوگرا و دیگر ریگولیٹریز سے مشیروں، اسٹاف کی تعدد، تنخواہوں کی تفصیلات طلب
  • بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر
  • بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
  • ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے: حنیف عباسی
  • عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، چیف جج چیف کورٹ
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
  • واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری
  • برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری