2025-04-20@16:38:16 GMT
تلاش کی گنتی: 304
«سوشل میڈیا صارفین»:
(نئی خبر)
بائیڈن انتظامیہ نے کورونا ویکسین پر مواد سینسر کرنے کیلئے فیس بک کو مجبور کیا تھا، مارک زکر برگ کادعویٰ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیاجس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔عالمی میڈیا...
سی ایم جی کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق پہلی ریہرسل کی بنیاد پر ، مختلف قسم کے پروگراموں کا معیار بہتر ہوتا دیکھا گیا۔اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کےلیے خصوصی نشریات کے انتظامات کیے جائیں گے۔
قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔ قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل چوہدری...