2025-04-04@05:45:37 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«کانگو وائرس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) مزے مزے کے روایتی کھانوں کے لیے ملک بھر میں مشہور گوجرانوالہ شہر میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس منفرد واردات کے بارے میں یہ سوال زبان زد عام ہے کہ چوروں نے کوئی دولت ، سونا یا قیمتی اشیا چرانے کی بجائے کھانوں کی دوکان سے کھانے پینے کی اشیا کیوں چرائیں۔ گوجرانوالہ کے سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس رضوان طارق نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے اپنے پولیس کیریئر میں اس طرح کی واردات پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ریسٹورنٹ کے مالک ملک زبیر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جب وہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو چرائی گئی چیزوں کی فہرست دیکھ کر پولیس اہلکار بھی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے نام قوانین سے متعلق ترمیمی بل پر اعتراض کیا۔ گورنر نے اعتراضات لگا کر بل صوبائی حکومت کو بھیج دیا تھا۔ قوانین سے متعلق ترمیمی بل نظرثانی کیلئے خیبر پی کے اسمبلی کو ارسال کر دیا۔ گورنر نے اعتراض کیا کہ بل میں مجوزہ ترمیم میں لفظ ’’وزیر‘‘ کی جگہ معاون خصوصی اور مشیر شامل کرنا وضاحت طلب  ہے۔ آئینی لحاظ سے مشیر اور معاونین خصوصی کابینہ کے ممبران نہیں گورنر نے کہا کہ مشیر اور معاونین خصوصی ایگزیکٹو اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، معاونین اور مشیر اسمبلی کے سامنے جوابدہ بھی نہیں ہیں۔ وزراء منتخب نمائندے ہوتے ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ...
    اسلام آباد / ہنگو (نمائندہ جسارت+ آن لائن) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ 100 روز سے بند مرکزی شاہراہ کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک 2 گاؤں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہنگو انتظامیہ نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھا ہے کہ کرم کے لیے ٹرکوں کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاع نہیں، ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتاہے، غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔ مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ...
    سوارب قومی شاہراہ کی بندش سے کراچی اور گوادر پورٹس سے سینٹرل ایشیا ٹرانزٹ کار گو متاثر ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کےلیے ٹرانزٹ کارگو مختلف مقامات پر روک لی۔حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے اسکواڈ میں ٹرانزٹ کارگو کو مختلف شفٹوں میں نکالا گیا تھا، دوسری طرف سی پیک روٹ بندش سے گوادر سے افغانستان کو اپ ٹرانزٹ متاثر ہوئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سےسینٹرل ایشیائی ممالک کے 300 سے زائد اپ ٹرانزٹ کنٹینرز راستے میں ہیں۔حکام کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کنٹینرز 24 سے 48 گھنٹے میں شپنگ پورٹ سے بارڈر آؤٹ کرنا ہوگا، بیلہ، اوتھل، خضدار، سوراب کے مختلف مقامات ہوٹلز پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔
    —فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔  یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قافلے کی نقل و حرکت کے بارے میں...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
    کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
    لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
    لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے  وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی  جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
    امریکا میں خرگوش بخار ”ٹولیریمیا“ تیزی سے وائرل ہونے کا انشافواشنگٹن:امریکا میںخرگوش بخار”ٹولیریمیا“ کے تیزی سے وائرل ہونے کا انشاف ہوا ہے، جسے انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ خرگوش بخار جسے حرف عام میں ” ٹولریمیا “ بھی کہا جاتا ہے، جسے تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بخار جراثیم فرانسیسیلا ٹولارینسیز کے باعث پھیلنے والی بیماری ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق یہ بیماری جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق اس بیماری کے پھیلنے میںنمایاں اضافہ ہو...
    پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے: گورنر سندھ کی میزبانی میں کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست ہماری ترجیح ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنرز صوبے میں وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئین عوام کیلئے ہوتا ہے۔ ، آئین پاکستان عوام کے حقوق کا محافظ ہے، ہمیں عوام کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے،...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خراسان رضوی چیمبر آف کامرس کے صدر موہن داس توکل زادہ اور چیمبر کے دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے ایرانی تاجروں کو پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خراسان رضوی کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہیں جبکہ...
    کراچی (کامرس رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ 2025 کے آخر تک افراط زر مستحکم ہوجائے گی، عوام کو معاشی استحکام کے دیرپا ثمرات ملیں گے ۔جمعرات کی صبح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر کو 38 سے کم کر کے 4.1 فیصد پر لے آئے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی، انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے، مشکل حالات میں بھی ہماری انڈسٹری چلتی رہی ہے۔ جمیل احمد نے کہا کہ معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، خوراک کے حوالے سے معاملات بہتر ہوں گے، کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہیانہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں...
    سرگودھا(صباح نیوز)پرانی دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار جدید اسلحہ لیس ملزمان کی جانب سے عدالت سے واپسی پر آتے ہوئے کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور11راہ گیروں بھی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اہل تشیع کا ذاکر بھی شامل ہے ۔ ملزمان نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
    جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے  ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...