2025-04-19@04:58:37 GMT
تلاش کی گنتی: 206
«مختلف حادثات»:
(نئی خبر)
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ صبح/رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔شام/ رات کے اوقات میں جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ مشرقی پنجاب کے چند مقامات میں دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی...
کراچی ( اسٹاف ارپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت11افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار ،خاتون اور بچے سمیت 11افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی ریڑھی روڈ گلی نمبر 07 مسلم آباد کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے بھائی ہلاک و بھائی زخمی ہوگیا ۔ہلاک و زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 30سالہ کامران ولد شاہد رحمان اور اس کے بھائی کی شناخت 25سالہ عبید ولد شاہد رحمان کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد مسلم آباد میں ماموں نے اپنے بھانجے کامران اور اس کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار دیے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے بقایا جات ادا نہ کرنے پر 8 ٹرانسفارمر اُتار کر ساتھ لے گئے، جبکہ ٹنڈوجام، موسیٰ کھٹیان، گبول فارم پر آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد ناجائز کنکشن منقطع کر دیے۔ اس موقع پر ایس ڈی او انیس الرحمن تھیم کا کہنا تھا کہ اے سی سہیل شیخ اور ایکسین فاروق احمد تنیو کی ہدایت پر ٹنڈوجام اور مختلف دیہاتوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ٹیوب ویل، ایک پیٹرول پمپ، 2 برخانوں کے کنکشن کاٹ کر ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ گرفتار، ملزمان سے پسٹل، گولیاں، چھینا جانے والا موبائل، چرس، شراب اور پٹاخے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے اچھن شاہ والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش و مطلوب ملزم خالد گوپانگ کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں، چوریوں، مقابلوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے آدھا درجن مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران شہری اختر بھٹو کا چھینا گیا قیمتی موبائل بھی مذکورہ ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سکھر روڈ والے علاقے سے ملزم عاصم...
محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔