Jasarat News:
2025-01-18@13:09:17 GMT

لاڑکانہ: مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ گرفتار، ملزمان سے پسٹل، گولیاں، چھینا جانے والا موبائل، چرس، شراب اور پٹاخے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے اچھن شاہ والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش و مطلوب ملزم خالد گوپانگ کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں، چوریوں، مقابلوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے آدھا درجن مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران شہری اختر بھٹو کا چھینا گیا قیمتی موبائل بھی مذکورہ ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سکھر روڈ والے علاقے سے ملزم عاصم پٹھان کو شراب کی 6 بوتلوں سمیت گرفتار کرکے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، علی گوہر آباد پولیس نے ڈی سی اسکول والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبد الرزاق جتوئی کو ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مارکیٹ پولیس نے سرھیہ پدھر والے علاقے سے ملزم غلام النبی بوزدار کو پٹاخوں کے 100 پاکٹس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار

فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے جو کینسر کی جعلی دستاویزات پیش کرکے امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

 گرفتار ملزم رضا عباس سیالکوٹ اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ کراچی کا رہائشی ہے۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔

ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کروائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس لیب اسسٹنٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔

 رضا عباس کی امریکی ویزے کیلئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانے سے مسترد ہوچکی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
  • دھابیجی: منشیات فروش ملزم گرفتار مقدمہ درج
  • پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند
  • کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
  • لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
  • بدین، پولیس کی مختلف کارروائیاں ،16ملزمان منشیات سمیت گرفتار
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد