Jasarat News:
2025-01-18@13:07:59 GMT

مختلف حادثات میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے،11زخمی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف ارپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت11افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار ،خاتون اور بچے سمیت 11افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی ریڑھی روڈ گلی نمبر 07 مسلم آباد کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے بھائی ہلاک و بھائی زخمی ہوگیا ۔ہلاک و زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 30سالہ کامران ولد شاہد رحمان اور اس کے بھائی کی شناخت 25سالہ عبید ولد شاہد رحمان کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد مسلم آباد میں ماموں نے اپنے بھانجے کامران اور اس کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ موقع سے فرار ہوگیا ۔ محمود آباد تھانے کی حدود کشمیر کالونی گلی نمبر 08 نزد دبئی ھوٹل کے قریب گھر سے 50سالہ شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ، مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناحاسپتال منتقل کر دیا گیا ،تاحال مقتول کی شناخت نہ ہوسکی ۔کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ عارف نامی شخص جابحق ہوگیا ،مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ بلدیہ ٹاون نیول کالونی حب ریور روڈ شارجہ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جاںبحق ہوگئے ،متوفیاں کی لاشوں کو قاونونی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 44سالہ جمیل ولد فیض محمد اور 30سالہ محمد اکبر ولد شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ۔ شاہراہ فیصل نرسری پْل کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔تا حال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ سعود آباد تھانے کی حدود سندھ کے ہارٹ اسپتال کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی۔ لاش کو کارروائی متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کاروائی کے کر دیا گیا کی شناخت کے قریب کی لاش کے لیے

پڑھیں:

کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں 12 روز کے دوران 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر کورنگی زمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دوسرا قتل اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک میں آصف نامی نوجوان کا ہوا جبکہ تیسرا قتل ڈسٹرکٹ کورنگی زمان ٹاؤن میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے حافظ مظفر کو ڈاکوؤں نے اپنی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہر میں شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے پہلی ہلاکت بھی ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں ہوئی جبکہ رواں سال اب تک ہوائی فائرنگ سے مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوگئے جس میں 9 مرد 2 خواتین شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکار جاں بحق،2 زخمی
  • بحریہ ٹائون ‘سرجانی میں2خواتین سمیت3افراد ٹریفک حادثات کاشکار
  • 15روز میں فائرنگ وحادثات میں 36شہری جان سے گئے
  • کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار
  • قومی اسمبلی:ُٰ پی ٹی آ ئی کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی
  • مختلف حادثات واقعات میں خواتین سمیت13افراد جاں بحق
  • بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق