2025-04-16@07:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«فلسطینی عسکریت پسند»:
(نئی خبر)
بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔ حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔ ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔ سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آگئی اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔ ...

اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی،نیتن یاہو کے حماس پر الزامات ۔غزہ پر بڑے حملے،13 فلسطینی شہید
غزہ/ واشنگٹن/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو جمعرات کے روز اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے باتکرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا لیکن صیہونی فوج کی جارحیت تھمنے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے تازہ حملے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیے۔ یہ فضائی حملے بھی بے گھر فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر کیے گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی کابینہ جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ کی تیاری کر رہی ہے جو بآسانی منظور ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فسطینیوں کی تعداد 46 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد...
شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر...
سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت...
دوسری جانب عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں مریضوں کے حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا انکشاف کیا ہے کہ یہاں اسپتالوں میں جنریٹرز کے لیے ایندھن ختم ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان اور یمن میں بھی فضائی حملے کیے، یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر بمباری سے ایک بجلی گھر تباہ ہوگیا جبکہ حدیدہ اور راس عیسیٰ کے بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں فضائی...