غزہ، صیہونی بربریت سے فلسطینی شہداء کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دوسری جانب عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں مریضوں کے حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا انکشاف کیا ہے کہ یہاں اسپتالوں میں جنریٹرز کے لیے ایندھن ختم ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان اور یمن میں بھی فضائی حملے کیے، یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر بمباری سے ایک بجلی گھر تباہ ہوگیا جبکہ حدیدہ اور راس عیسیٰ کے بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں فضائی حملوں میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں مریضوں کے حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا انکشاف کیا ہے کہ یہاں اسپتالوں میں جنریٹرز کے لیے ایندھن ختم ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔