2025-04-05@01:26:11 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«سیکرٹری داخلہ کا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(طار ق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکاانعقادمشکلات کاشکارہوگیاہے اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی اپنے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں آزادانہ فضامیں ملاقات کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کرنے سے انکارکردیاجب کہ دوسری جانب عمران خان کی طرف سے متنازع ٹویٹس کے بعد نومئی اور 26مئی کے واقعات کاذمہ دارایک بارپھر اسٹیبلشمنٹ کو قراردینے کے بعد اس بات کے امکانات واضح ہوگئے ہیں کہ مذاکرات کاتیسرا دورممکن نظرنہیں آرہا،معاملات طے نہ ہونے کے باعث صورتحال آئندہ ہفتے تبدیل ہوجائے گی اور 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا13جنوری پیرکے روز اڈیالہ جیل کی عدالت میں سنادیں گے اور فیصلہ سنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،جب بھی دومخالف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)شہری اتحاد جیکب آباد کا اجلاس، عہدیدار مقرر ،صحت، امن و امان، پینے کا صاف پانی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار، شہر کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سیاسی، سماجی، دینی، بیوپاری اور سول سوسائٹی کی ایک سو سے زائد تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر محمد یاسر ابڑو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، نائب صدر ابوبکر سومرو،( ضلعی امیر جماعت اسلامی ) علامہ مقصود علی ڈومکی، عبدالحئی سومرو، عبدالستار جاگیرانی، حاجی غلام نبی رند، ابوبکر سومرو، مقبول لاشاری، محمد عالم کھوسو، انتظار حسین چھلگری، گل حسن...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد: نجکاری کمیشن حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر قومی ایئرلائن کی نجکاری اور بولیاں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن حکام نے پی آئی اے کی پہلی بولی مسترد ہونے اور بولی دہندگان کی جانب سے کیے گئے مطالبات سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کر دیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں خواجہ شیراز محمود کا کہنا تھا نجکاری میں صرف ایک ہی بولی دہندہ کیوں رہ جاتا ہے، کیا حکومت نجکاری کے معاملے میں سنجیدہ ہے یا صرف نمائشی کارکردگی دکھائی جا رہی ہے، قومی ائیر لائن کی نجکاری میں جگ ہنسائی کے بعد اب ایچ بی ایف...

نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :