2025-03-10@03:26:34 GMT
تلاش کی گنتی: 211

«سولر سسٹم فراہم»:

(نئی خبر)
    کراچی: سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا،  فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں بلکہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    کراچی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچرکی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اضافہ خام تیل کے لیے مسلسل تیسرے ہفتہ وار فائدہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے، جو تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ہے۔ معاشی تجزیہ کار عالمی سطح پر اس اضافہ کی وجہ وسیع تر معاشی غیر یقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیتے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی...
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں تین ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں، کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جب کہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفر بھی پیدل طے کررہے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لیے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
      قاہرہ: شادی کی یادگار لمحوں کو خاص بنانے کے لیے اکثر جوڑے مختلف طریقے اپناتے ہیں، لیکن مصر کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مصری جوڑے مصطفیٰ اور یاسمین نے اپنی شادی کے دن کو منفرد طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور قاہرہ کی سڑکوں پر صبح سویرے گھومتے ہوئے اپنی خوشیاں تقسیم کیں۔ دونوں نے شہر کی مشہور گلیوں میں چہل قدمی کی اور راہ چلتے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں۔ مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے ان کی تصاویر بنائیں اور بتایا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بھی نیا اور دلچسپ تھا۔ عبدالسید کے مطابق، بغیر کسی دعوت کے لوگ جوڑے کے ارد گرد...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی بحال کردیا۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پرعبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی تاہم انصاف کی فراہمی کیلیے ڈویژن بینچ کو مداخلت کرنا پڑی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے، وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، بظاہر یہ نکات سنگل بینچ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کو عہدے پر بحال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر شاہد رسول کی معطلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال بحال کیا جائے۔ عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ ڈویژن بینچ عمومی طور پر عبوری حکمنامے میں مداخلت نہیں کرتی، تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنا ضروری سمجھا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بظاہر سندھ حکومت جناح اسپتال میں تعیناتیاں کرتی ہے اور وفاقی حکومت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں...
    لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...