سول سیکرٹریٹ کے سامنے سینکڑوں اساتذہ وملازمین کامطالبات کے حق میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر کے پنجاب کے لاکھوں اساتذہ و ملازمین کا معاشی قتل عام کیا ہے۔ رول 17-اے کا خاتمہ اور فیملی پنشن میں کمی سے ملازمین کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے حکمران اپنی مراعات میں تو 9 گنا اضافہ کرتے ہیں لیکن اساتذہ وملازمین کو کچھ دینے کی بجائے پہلے سے حاصل شدہ مراعات کو بھی 50 فیصد کم کر رہے ہیں اساتذہ و ملازمین صوبہ پنجاب کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا ہی معاشی استحصال کیا جا رہا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اساتذہ کیلئے تبادلوں کا شیڈول جاری
تبادلوں کیلئے 6000 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی ،محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے لئے تبادلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 13اپریل مقررہ کردہ تاریخ تک 5 ہزار 9 سو 23 اساتذہ نے اپلائی کیا، اوپن میرٹ ریگولر کیٹگری میں 4 ہزار 3 سو 25 اساتذہ نے اپلائی کیا،باہمی اور تقرری کے منتظر 1 ہزار 5 سو 98 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کاغذات کی تصدیق کرنا شروع کردی،یکم مئی تک تبادلوں کے احکامات جاری کئےجائیں گے، تین ہزار سے زائد خواتین ،2 ہزار 8 سے زیادہ مرد اساتذہ نے اپلائی کیا۔