2025-04-15@07:22:43 GMT
تلاش کی گنتی: 212

«ایک کروڑ»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ایک کروڑ 71لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔برطانوی ادارے آر ایچ او موشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 2023 ء کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ 2024 ء کے دوران سعودی عرب سے باہر سے ایک کروڑ 85لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ اور حج ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی رہنمائی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت سے ملک نے ضیوف الرحمٰن کی اتنی بڑی تعداد کو خدمات فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کا دورہ کرنے کے تجربے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم...
    2024 بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے باکس آفس کلیکشن کے لحاظ سے ایک غیر معمولی سال ثابت ہوا، مگر بالی وڈ کے لیے زیادہ متاثر کن نہیں رہا۔ 2023 کے برعکس، جہاں چار فلموں نے 500 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا، 2024 میں صرف ایک فلم اس مقام تک پہنچ پائی۔ 2024 میں بھارتی باکس آفس پر ریجنل سینما نے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ سال کی سب سے بڑی فلم، پشپا 2 – دی رول نے حیران کن طور پر 1403 کروڑ روپے کمائے۔ اس فلم کے ہندی ڈب ورژن نے بھی زبردست کمائی کی اور 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ دوسری سب سے بڑی فلم کالکی 2898 اے ڈی رہی، جس نے 776 کروڑ کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکانٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے والے ملزمان سے تحقیقاتی ٹیم نے ایک کروڑ سے زائد رقم اور ایک پرتعیش کار برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کراچی میں کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں گرفتار ملزمان بشمول 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں، نے چوری شدہ رقم کو ایک بینک منتقل کیا اور بعد میں اس سے ایک پرتعیش گاڑی سیڈان (مرسڈیز بینز)خریدی جسے برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کانسٹیبلز علی سجاد اور محمد عمر کے ہمراہ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور  سونا لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔ پولیس  اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی  گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کےایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 545 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 982 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،279کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 116 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں 52 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 28 ارب 28 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114,496...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )انڈیا میں”مہا“ کمبھ میلے کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو کو کسی ایک جگہ پر دنیا میں سب زیادہ لوگوں کے اجتماع قراردیا گیا ہے منتظمین کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے مارچ کے درمیان دریائے گنگا، جمنا اور اساطیری ندی سرسوتی کے سنگم پر اس سال تقریباً 40 کروڑ یاتریوںکی آمد متوقع ہے اس میلے میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھا ساتھ لوگوں کے لیے تفریح میں میسر ہوتی ہیں چھ ہفتے طویل مہا کمبھ میلہ شمالی ریاست اتر پردیش میں ہوتا ہے جس میں شرکت کے لیے بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے ہندوشرکت کے لیے پہنچتے ہیں.(جاری ہے) بھارتی جریدے کی...
    اوٹاوا(نیوز ڈیسک)بھارتی نژاد کینیڈا کی حکمران جماعت کی رکن انیتا آنند نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے الیکشن لڑنے سے بھی دست بردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزیر ٹرانسپورٹ انیتا آنند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پیروی کرتے ہوئے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے اور پڑھانے کے شعبے میں واپس چلی جائیں گی۔ انیتا آنند نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں بھی پرعزم ہوں کہ میرے لیے بھی ایسا ہی فیصلہ کرنے کا وقت ہے اور اپنے...
    اسلام آباد: نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔  نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔  نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔   
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3  جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔