پبی: ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور سونا لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور سونا لے اڑے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔
پولیس اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ کی بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی تاکہ بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کا عمل موثر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ یکم جنوری 2025 سے نافذ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈویژن کو نیپرا سے پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد پی اے ایف اور پی آئی اے کی آپریشنل استعداد کو بڑھانا ہے۔
اس کے علاوہ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کے لیے 94 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی واپس لینے کی بھی منظوری دی۔
نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی، جب کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، جو پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کی جائے گی۔