شہریوں کو کرنٹ سے بچانے کیلیےاقدامات نہ کرنے پرکیسکو پر ایک کروڑجرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔
نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا پیٹرول کی قیمت 53 روپے لیٹر بڑھانے کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز کا مطالبہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں قیمت 47 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے حال ہی میں پیٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھانے کے مقاصد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ بجلی سستی کرنے کیلئے کیا گیا تھا لیکن یہ فیصلہ گلے پڑنے کا خدشہ ہے۔
بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن میں حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات پر تین فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا کیونکہ آئی ایم ایف کی سفارش ہے کہ 18 فیصد کا سیلز ٹیکس عائد کیا جائے جو باقی مصنوعات پر عائد ہے۔ اگر ایسا ہوا تو جس سے ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں47 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔