کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکانٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے والے ملزمان سے تحقیقاتی ٹیم نے ایک کروڑ سے زائد رقم اور ایک پرتعیش کار برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کراچی میں کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں گرفتار ملزمان بشمول 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں، نے چوری شدہ رقم کو ایک بینک منتقل کیا اور بعد میں اس سے ایک پرتعیش گاڑی سیڈان (مرسڈیز بینز)خریدی جسے برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کانسٹیبلز علی سجاد اور محمد عمر کے ہمراہ ملزمان حارث اشعر، محمد رضوان شاہ، نعمان رفت، طارق حسن شاہ، مزمل رضا اور عمر جیلانی کو کلفٹن کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سامنے ریمانڈ میں توسیع کے لیے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چوری شدہ رقم سے خریدی گئی مرسڈیز بینز اور ملزمان سے رقم برآمد کی۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ شکایت کنندہ ارسلان ملک نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں 2 ملزمان کی شناخت کی اور ان کی جرم کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔عدالت میں تحقیقاتی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ مفرور ملزمان جن میں ہماد، زمان، مزمل، علی رضا، رشید لودھی اور دیگر شامل ہیں، کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے تحقیقاتی افسر کی استدعا سننے کے بعد ملزمان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔بعد ازاں ایک پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے تشکیل کردہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)کی تحقیقاتی ٹیم نے کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرکے اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرنے والے ملزمان سے پرائز بانڈ کی مد میں تقریبا 9 لاکھ روپے اور ایک مرسڈیز گاڑی برآمد کرلی۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق کرپٹو کرنسی ڈیلر کو 25 دسمبر کی رات ایک بج کر 40 منٹ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس 5 افراد نے اغوا کیا تھا، ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس وین میں ڈیلر کو ایف آئی اے صدر آفس کے قریب لائے تھے جہاں پر ان کے اکاؤنٹ سے زبردستی پیسے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملزمان نے ڈیلر کا موبائل فون ری سیٹ کیا اور اسے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے جس کے بعد 8 ملزمان کو ڈیلر کے اغوا اور رقم منتقلی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحقیقاتی افسر ڈیلر کو

پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتوں میں تکنیکی ضمنی گرانٹ اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت قومی تحفظ خوراک کی 91 کروڑ روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے 93 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری بھی دے دی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پاور ڈویژن کی سالانہ ری بیسنگ کی سمری کی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ ری بیسنگ ریگولیٹری عمل کی تکمیل پر یکم جنوری 2025 سے نافذ کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ کی 9 کروڑ روپے سے زائد، وزارت داخلہ کی 94 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔اسی طرح ضمنی گرانٹ کی منظوری فرنٹئیر کور کے رواں مالی سال کے اخراجات کی مد میں دی گئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت اوورسیز کی رواں مالی سال کی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دے دی، ای سی سی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ (ای او بی آئی) کے آڈٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ کی تاخیر کی مکمل چھان بین کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور ماتھیلو: کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتوں کیلئے گرانٹس، اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی
  • محکمہ ٹیکسٹ بورڈ بلوچستان ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • 7 کھرب 72 ارب سے زائد کا گھر، سونے کی دیواریں اور 170 کمرے، ملیے بھارتی شہری سے
  • شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
  • خاتون ٹیچر کو دھمکانے کا معاملہ اسکول پرنسپل پر جرم ثابت
  • بلوچستان، سرکاری اداروں میں 13 ارب سے زائد کی مالی بے قاعدگی کا انکشاف
  • گزشتہ سال 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف