2025-03-17@13:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«کے قریب دھماکے»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جذوی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12میں گیس سلنڈر کے دھماکے میںٹاؤن چیئرمین کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر12 کے گنجان آباد علاقے میں گیس سلنڈر لیک ہو جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ کر پی ٹی آئی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ خان کے بڑے بھائی کی عیادت کی،افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان اور...
درنایاب:واسا کی خودمختاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے قانون سازی کے مسودہ کی ابتدائی منظوری دی گئی۔مسودہ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے سے قبل کابینہ کی منظوری لینا لازمی تھی۔واسا کو ایل ڈی اے کے دائرہ کار سے نکال کر خود مختار کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا واٹر اینڈ سینٹی ٹیشن ایجنسی کے ہیڈ ہوں گے،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کرے گا ،اتھارٹی کا خودمختار بورڈ ہوگا۔وائس چیئرمین واسا بطور چیئرمین واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی کام کریں گے۔واسا ایکٹ اسمبلی سے منظوری کے بعد ایل ڈی اے کےماتحت رول سے باہر ہوجائیگا۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن...
غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس سے لڑائی کے لیے جانے والی اسرائیلی فوج کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار ایک عمارت میں ’انجینیئرنگ‘ کی سرگرمیوں کی تیاری کر رہے تھے۔ بیان میں انجینیئرنگ کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت میں بارودی مواد نصب کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس عمارت کو دھماکے سے اُڑانے کے لیے بارودی مواد نصب کر رہی تھی یا یہ بھی ممکن ہے کہ مواد حماس نے ہی ہنی ٹریپ کے لیے نصب کیا...

نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مریم نواز
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھالیہ کے نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ نے آتشبازی کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد نکالی گئی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں سنجدی کی متاثرہ کوئلے کی کان میں گذشتہ روز گیس بھرنے اور دھماکے سے کان منہدم ہوگئی تھی، جس کے باعث 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ریسکیو آپریشن کے دوران کان سے چار لاشیں نکالی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق چاروں کان کنوں کا تعلق سوات سے تھا۔ جاں بحق کان کنوں کی شناخت عمر ولی، اظہر دین، نعمان سعید ولد نور البہار اور نظام اللہ ولد محمد یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشیں دو ہزار فٹ گہرائی سے نکالی گئیں،...
چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔