2025-04-16@18:01:08 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«کرکٹ گیم»:
(نئی خبر)
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
نیو دہلی: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد دونوں اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما اور ورات کوہلی کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے کوئی کھلاڑی دو طرفہ سیریز کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کرے گا۔ سیریز چھوڑنے کے لیے انہیں درست میڈیکل رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ اس سے پہلے کئی...
کراچی: 50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔ جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔ میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے...
سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔ عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔...
ممبئی :مشہور کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر، جو اب عنایہ بنگر کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، نے اپنی زندگی کے اہم ترین اور جذباتی تبدیلی کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے عنایہ نے اپنی شناخت کی تلاش اور ہارمونی علاج کے تجربات پر روشنی ڈالی، جس نے مداحوں اور کرکٹ برادری کو حیرت زدہ کر دیا۔ عنایہ نے بتایا کہ کرکٹ سے ان کی محبت بچپن سے تھی، لیکن ہمیشہ یہ احساس رہتا تھا کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا، "میں چھپ کر اپنی والدہ کے کپڑے پہنتی تھی اور ہمیشہ خود کو ایک لڑکی کے طور پر تصور کرتی تھی۔” انہوں نے دوہری...
بگ بیش لیگ کا یادگار لمحہ، بیٹے کو مارے گئے چھکے کا کیچ باپ نے پکڑ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ...
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی چمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں میچز کے لیے بھرپور تعاون کیا...
شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسین جیم خانہ نے بن یامین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شاہین جم خانہ کو84رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی بنیامین نے صرف19گیندوں پر چار وکٹیں لے کر میچ یکطرفہ کر ڈالا ۔دوسرے میچ میں بقائی ڈولفنز نے دہلی بوائز کو آٹھ وکٹوں سے قابو کیا۔آصف آباد گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں محمد حسین کلبنے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر207رنز اسکور کیے ،اس کی جانب سے مرسلین نے پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36گیندوں پر72،نور النبی نے 23 اور راشد اشرف نے22رنز بنائے ۔جواد احمد اور ابو بکر نے...