Jasarat News:
2025-04-16@15:14:39 GMT

عبدالحمید کھتری کرکٹ :بنیامین کی10گیندوں پر4 وکٹیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

عبدالحمید کھتری کرکٹ :بنیامین کی10گیندوں پر4 وکٹیں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسین جیم خانہ نے بن یامین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شاہین جم خانہ کو84رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی بنیامین نے صرف19گیندوں پر چار وکٹیں لے کر میچ یکطرفہ کر ڈالا ۔دوسرے میچ میں بقائی ڈولفنز نے دہلی بوائز کو آٹھ وکٹوں سے قابو کیا۔آصف آباد گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں محمد حسین کلبنے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر207رنز اسکور کیے ،اس کی جانب سے مرسلین نے پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36گیندوں پر72،نور النبی نے 23 اور راشد اشرف نے22رنز بنائے ۔جواد احمد اور ابو بکر نے 3،3 جبکہ ذرک خان اور رانا مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں شاہین جم خانہ کی ٹیم 16.

4اوورز میں 123رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ فضل خان30اور جواد احمد23رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ،فاتح ٹیم کی جانب سے بنیامین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 1.4اوورز میں 9رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں ۔نور بنی نے دوجبکہ عبدالرحمان ،مرسلین ،رمضان اور فرمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا َ۔دوسرے میچ میں دہلی بوائز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 130رنز بنائے ۔ نعمان علی نے چار چوکوں کی مدد سے45،سنی نذیر نے32اور ایم مسنا نے23رنز بنائے ۔محمد نے دو جبکہ اصغر علی ،ارشد خان اور عبید اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں بقائی نے دو وکٹوں پر اسکور پورا کر لیا ،اس کی جانب سے عبید اللہ نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57اور فہد انصاری نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37رنز اسکور کیے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی مدد سے

پڑھیں:

پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے۔

ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟
  • دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟
  • ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے
  • باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
  • کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، چیف جج چیف کورٹ
  • اب سندھ میں خواجہ سرا بھی کرکٹ کھیلیں گے
  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
  • پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
  • پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے
  • بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل