2025-01-19@12:22:48 GMT
تلاش کی گنتی: 105
«سے آنے والی»:
(نئی خبر)
برازیل میں حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کاسامان جائے وقوع پر بکھرا پڑا ہے برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کی ریاست پیاؤئی میں بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب تیانگوا سے ساؤ پالو جانے والی مسافر بس سڑک سے اتر کر الٹ گئی۔
لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث گاڑیاں خاکستر ہوگئی ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر فائٹرز 3مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،جب کہ 5افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کوسٹ آئی لینڈ سے پسادینا تک رہایش پزیر ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد مکانات جل کر خاک ہو چکے ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مختلف مقامات پر پھیلتی...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے، انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث ملک کی آئی ٹی انڈسٹری شدید بحران کی زد میں، وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ...
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...