2025-04-16@18:53:13 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«سوال کے جواب میں»:
(نئی خبر)
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ جنید خان نے کہا کہ ’کیا آپ ان (عامر خان) کو انکی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں‘۔ شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔

کیا بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو تحریری مطالبات نہیں دیے ؟صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کیا جواب دیا؟
اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ...
یووراج سنگھ کے والد پستول لیکر کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر کیوں گئے تھے؟دلچسپ واقعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار سابق کپتان کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر پستول لے کر پہنچ گئے تھے۔ یوگراج سنگھ نے 81-1980 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگراج سنگھ نیاپنے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم سے ڈراپ کرنے پر وہ کپل دیو کے...
بالی ووڈ کی اداکارہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر کی ایک تصویر بہت وائرل ہورہی ہے، جس نے اداکارہ کی زندگی کا ایک بڑا راز فاش کردیا ہے۔ بھارت کی مقبول اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی بے پناہ کامیابیوں کے بعد خبروں میں ہیں اور خبریں ہیں کہ جلد ہی مداحوں کو استری 3 بھی دیکھنے کو ملے گی۔ اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ مداح ان کی ڈیٹنگ لائف کے بار میں مزید جاننے کےلیے بے تاب ہیں۔ شردھا کپور اور اسکرپٹ رائٹر راہول مودی کے درمیان کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ الخدمت بنو قابل پروگرام 4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس یں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔ سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی ماضی کی بے ضابطگیوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔ لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں، ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔ دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب...
کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...