مریم نواز نے پنجاب دھی رانی پروگرام 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔
لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔
وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں، ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔
نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔
دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔
تقریب کے شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اور اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ”دھی رانی پروگرام“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں اور بیٹوں،والدین اور اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے شادی کی مبارکباددیتی ہوں، اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا کے ساتھ میں بیٹیوں اور بیٹوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہوں، اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹوں کو آباد و شاد رکھے، نئی زندگی کی شروعات میں برکت ڈالے،دکھ سکھ کا ساتھی بنائے-
ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی میں شمولیت ایک جذباتی لمحہ ہے، بے حد خوش ہوں، شادی بچوں اور والدین کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے،دعا گو ہوں، جتنے آپ کے والدین خوش ہیں، آپ خوش ہوں، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں اللہ تعالی میرے بیٹیوں اور بیٹو ں کو سکھ اورچین والی زندگی دے-
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام مریم نواز نے میں بھی خوش ہوں
پڑھیں:
مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ میں آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔