2025-04-07@22:48:02 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«دیکھی گئی»:
(نئی خبر)
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔ عاطف اسلم نے یونیورسٹی میں اپنے فینز اور مداحوں کو سرپرائز دینے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سرپرائز دینے جارہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کلاس میں موجود ایک استاد نے طالب علموں کو عاطف کا نام لیے بغیر بتایا کہ آپ کے لیے ایک نئے ٹیچر رکھے ہیں، سب اچھے بچے بن کر بیٹھیں پھر ہم اُن کو بلاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ عاطف اسلم گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بھی...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی، شاداب خان کو وڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے فل سالٹ بھی ساتھ ہیں۔ ویڈیو میں مذکورہ تینوں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای (ریسلنگ) کی طرح کا اسٹائل دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے آغاز پر شاہین اور شاداب کو ٹرافی کے خفیہ طریقے سے حصول کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا۔ آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار یعنی ’سیاروں کی پریڈ‘ نظر آنے کا امکان ہے۔ سپارکور کے ترجمان کے مطابق سیاروں کی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوگی، سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق آسمان میں 4 یا...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔ ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔ سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ یہ بھی پڑھیے:عمران خان جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو بشریٰ بی بی کو طلاق دینا...
جیکب آباد میں نماز جمع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے آزادی فلسطین کے پاکیزہ لہو نے آزادی فلسطین کی تحریک کو ایک نیا روح اور ولولہ عطا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین کی مجاہد قوم کے ساتھ اس معرکہ حق و باطل میں حزب اللہ لبنان، انصار اللہ یمن، حشد شعبی عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران نے جس جرات و بہادری کے ساتھ مظلوم فلسطین کا ساتھ دیا، وہ لائق صد تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غزہ اور...
نیٹ فلکس نے نئے سال کی شروعات کے ساتھ فلموں کے شائقین کے لیے زبردست سرپرائزز پیش کیے ہیں۔ دسمبر 2024 کے آخر میں کچھ غیر متوقع فلموں کا اضافہ کیا گیا اور جنوری 2025 میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ساتھ یہ مہینہ نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔ مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں: "ہورائزن: این امریکن ساگا – چیپٹر 1": کیون کوسٹنر کی ہدایت کاری میں ایک شاندار ویسٹرن فلم ہے۔ "ڈون: پارٹ ٹو": ڈائریکٹر ڈینس ویلنیوو کی سائنسی تخیلاتی شاہکار کا دوسرا حصہ ہے۔ "فریوسا: اے میڈ میکس ساگا": اینیا ٹیلر جوئے کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ میڈ میکس سیریز کی ایک پری کوئل فلم ہے۔ "ان...
پاکستانی نوجوان نان بائی کی غیر معمولی مہارت نے دنیا بھر کے لوگوں کو دنگ کر دیا، جب اس نے 12 فٹ کے سائز کی گول روٹی بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف فوڈ وِلاگر نے اس شاندار روٹی بنانے والے نوجوان نانبائی کی کی وڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ وڈیو میں نان بائی کو انتہائی مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کو بیلتے اور 12 فٹ لمبی روٹی بناتے دکھایا گیا۔ وڈیو پر کیے جانے والے دلچسپ تبصروں میں ایک صارف نے کہاکہ یہ روٹی تو اتنی بڑی ہے کہ ایک خاندان کا پورا مہینہ آرام سے چل جائے۔ اسی طرح ایک دوسرے...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا مؤخر ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے، 17 جنوری کو دیکھیں گے کہ اگر ہمت ہے تو فیصلہ سنائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے۔ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیونکہ بانی...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ، امریکا کی مشہور کاروباری اور شوبز شخصیات اور ان کے راکھ بنے محلات کی تصاویر،دیکھیں
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پُرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پُرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔ گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔ 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہاؤس بھی راکھ ڈھیر بن گیا۔ اداکارہ اینا فیرس کا گھر مکمل طور پر جل گیا۔ جمز...

پاکستانیوں کو اس سال دنیا کےکون کون سے ممالک میں جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں؟ 33 ممالک کی فہرست دیکھیں
پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔ دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر...
نیٹ فلکس، جو کہ عالمی اسٹریمنگ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، نے اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ اصل فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فلمیں اپنی شاندار کہانی، شاندار اداکاروں، اور بہترین ہدایت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے لاکھوں ناظرین کو اپنے جادو میں جکڑ لیا۔ 1. ریڈ نوٹس ناظرین: 230.9 ملین ڈوین جانسن، گال گڈوٹ، اور ریان رینالڈز کی اس ایکشن کامیڈی میں چوری، مزاح، اور ایڈونچر سے بھرپور کہانی پیش کی گئی ہے۔ فلم ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی کہانی سناتی ہے جو ایک آرٹ چور کے ساتھ مل کر ایک مجرم کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) آپ نے ممکن ہے دیکھا ہو کہ کوئی بچہ کسی جھولے سے الٹا لٹک کر، کبھی کسی بلند سطح یا ٹیبل سے چھلانگ لگا کر یا سنگلاخ پتھروں والی سطح پر چڑھنے اترنے کی تگ و دو کر رہا ہو یا دوڑتے ہوئے خود کو گرا کر پھسل رہا ہو۔ بچے عموماﹰ بہ ظاہر خطرناک کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔ مگر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری بھی ہیں۔ میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی میں عوامی صحت و نفسیات کی محقق ایلیتھیا جیریبین کے مطابق وہ شہر کے قریب گرم دھوپ میں ساحل...
مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں کوہ سلیمان کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ کے دامن میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، پہاڑکے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب المرکلاں میں آگ دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ کے شعلے تحصیل ہیڈ کوارٹر درہ زندہ سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی کلومیٹر تک پھیل چکی ہے، آگ سے زیتون، چلغوزے، نشتر...
پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس 6 ہزارکانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ بھرتیوں کیلئے آن لائن فارم 11سے 25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گے، امیدوار اپنے فارم متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ جمع کروائیں گے، بھرتی بورڈز شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ مراسلے کے مطابق امیدوار کا صوبہ پنجاب، متعلقہ ضلع کا رہائشی اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، امیدوار کو بھرتی...