2025-02-27@00:40:34 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«یہ لفظ»:
ہمارے نظام شمسی کے 7 سیارے 28 فروری کو ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان سیاروں میں زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد شامل ہوں گے اور اس منظر کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نودریافت سیارے میں خاص کیا ہے؟ سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو تو انسان بغیر کسی دوربین کے دیکھ سکیں گے جبکہ یورینس، مریخ اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ایک چھوٹی دوربین کی ضرورت ہوگی۔ سیاروں کی یہ صف بندی یا پریڈ جنوری میں شروع ہوئی تھی جب 21 سے 29 جنوری تک زہرہ، مریخ، مشتری، یورینس اور نیپچون آسمان پر ایک ہی قطار میں آگئے تھے۔ مزید پڑھیے: سائنسدانوں کو زمین...
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کیمپس کے خاتمے کیلیے افغان حکام پر زور دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کی شناخت ہو چکی ہے، تارکین وطن کی واپسی کیلیے سفارتخانہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کی تعمیر نوکیلیے منصوبہ مرتب کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی...
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے، وہ پہلا غیرملکی دورہ کس ملک کا کریں گے۔ زرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اسی لیے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلیے چین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ دعوی ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرمپ حلف برداری کے بعد بھارت کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیا۔ روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا، ملک کے سیاسی حالات کے باعث میں نے تقریب حلف برداری پر نہ جانے کا فیصلہ کیا،د عوت نامہ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ 2014میں بھی مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ تھا، جب سے میں پروفیشنل دہشتگردبن چکا ہوں،2014میں پولیس والے نے بیان دیا تھا کہ صدر صاحب بندوق سپلائی کرتے تھے،ان کاکہناتھا کہ جب میں خود عدالت گیا تھا اور میں نے صدارتی استثنیٰ کو ختم کیا تھا، موجودہ صدر نے 3میں...
ویب ڈیسک — چین نے جمعے کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’ہم گفتگو اور رابطوں کو بڑھانے، اختلاف رائے میں مناست توازن لانے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات میں اضافے اور ایک ساتھ آگے...