کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ میں وزراءکی فوج بھرتی کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟ اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔ حکومت کے اس فیصلے پر تشویش ہے۔پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے جنہیں بیروزگار کرکے ان کے چولہے بند کئے جارہے ہیں۔ رہنماءپیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے متعصبانہ فیصلوں کو واپس لیا جائے۔حکومت کو اس عوام دشمن فیصلے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزرا ءیقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینے سے حکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا اور11وزراءمملکت سمیت مشیران نے حلف اٹھایاتھا۔وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی۔ صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا تھا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفیٰ کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی نے بھی بطور وفاقی وزیرحلف اٹھایا تھا جبکہ طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیرمملکت کا حلف اٹھایاتھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں غریب ملازمین ملازمین کی
پڑھیں:
سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
سعیداحمد سعید: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی، عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کیلئےسعودی عرب حکومت نے نئی شرط عائد کردی۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی، ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ زائرین کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرلائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد مسافرایئرلائنز بورڈنگ نہ دیں،خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ایئرلائنز کیخلاف کارروائی ہوگی،سعودی ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے لیے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح