ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیا۔

روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات دیکھے ہیں، ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین تنازع پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا ہے جس سے اس امید کو تقویت ملی کہ نئے صدر اس شعبے کو ڈی ریگولیٹ کر دیں گے۔

ماضی میں کرپٹو کرنسی کو "scam" قرار دینے کے باوجود ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر میں اپنی خود کی کرپٹو کرنسی بھی لانچ کی تھی جسے  $TRUMP کہا جاتا ہے، اس کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کئی ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل بٹ کوائن کے تاریخی $100,000 کی سطح پر پہنچنے پر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا تھا کہ: "مبارک ہو بٹ کوائنرز!!! $100,000!!! آپ کا استقبال ہے!!! مل کر ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے!۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر پاکستٍان سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی مبارکباد
  • صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات
  • صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر  ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
  • امن کی خواہش خوش آئند، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ولادیمیر پیوٹن
  • ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا
  • نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن میں ریلی، لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا
  • روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان