2025-03-31@08:52:37 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت»:
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 158روپے فی کلو ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 150روپے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق اوپن مارکیٹ کی اوسط قیمت کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 10 روپے 68 پیسے سستی ہے
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نقصان میں چلنے والے مزید 11 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع وزارت صنعت پیداوار کے مطابق نجکاری سے قبل 26 سو میں سے 15 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا۔ عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و...
اسلام آباد: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 6روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اے گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ بی گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ بعض بی گریڈ گھی برانڈز 550 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب چند روز قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافہ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی...
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ایک بار پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہوئی تھی۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست2024 میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر...