چینی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ، عوام بلبلا اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ایک بار پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہوئی تھی۔
ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست2024 میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روک دی تھی۔
اسلام آباد : سٹیمپ پیپرز کا اجرا بایومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں یوٹیلٹی اسٹورز
پڑھیں:
تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔