2025-04-16@12:13:31 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں»:

    ۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مرکزی مجلس عمومی کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کو فعال بنانے کے لئے عوامی سطح پر پروگرام تشکیل دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان، صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد قریشی، نائب امیر میر بہادر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد انس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی شیر اعظم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محبوب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا ہے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی. تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے.(جاری ہے) اٹارنی...
    سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز...
    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان بھارت اور بین الاقوامی برادری کو بتانا چاہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کوئی بھی قوم اپنی شہ رگ کو کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، لہٰذا مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار...
    استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
    ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم استوری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس شاندار اور بامقصد تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کمیونٹی کو متحد کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور انکے ہمراہ وفد کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی اور امریکہ میں مقیم رہنماؤں نے شرکت کی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں نسیم استوری نے تنظیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس...
    ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور علاقے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
    اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری...
۱