2025-04-06@00:06:21 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کھلے مین ہول میں»:

    کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچہ چلتا ہوا سربازار کھلے مین ہول میں جاگرتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ننھا عبدالرحمٰن گلی میں اکیلے چلتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ بےخبری میں مین ہول کے قریب آتا ہے جب کہ اس کی نظر کسی اور...
    شہر قائد ایک اور بچہ انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں تین سال کا عبدالرحمان کھلے مین ہول میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث حب ریورروڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔مظاہرین نے کہا ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت بچے کو گٹرسے نکالا، رواں برس کے دوران ہمارے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلےبھی ایسےواقعے...
    کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے تین سال کا عبدالرحمان گٹر میں گرا۔بچے کے گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور گٹر سے لاش نکالی۔بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ کھیل رہا تھا جو مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔سول اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد میں پولیس نے مذاکرت کرکے...
    کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے بلدیہ حب ریور روڈ پر احتجاج کیا گیا اور پولیس نے بتای کہ احتجاج 3 سالہ عبد الرحمان کی لاش کے ہمراہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کھلے مین ہول پر فوری ڈھکن لگائے جائیں گے اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے کیونکہ احتجاج کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے تھے۔ ریسکیو حکام...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک اور معصوم بچہ جان گنوا بیٹھا۔ واقعہ سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، بچے کے والد محمد فیصل نے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور اسے کھولنے کے لئے صفائی کا کام کیا جارہا تھا جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا، اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتہ چلا کہ...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول...
    ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر پتوکی میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کو بچانے کیلیے گٹر میں اترنے والا نوجوان بھی جان سے گیا۔ افسوسناک واقعہ چونیاں روڈ پر پیش آیا، واقع کے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچانے کیلیے 2 نوجوان مین ہول میں اترے تھے اور تینوں پھنس گئے، ہم نے خاتون سمیت نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا، 15 منٹ کی کوشش سے جب انہیں مین ہول سے نکالا گیا تو تینوں کی حالت غیر تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں خاتون اور ایک نوجوان نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے...
۱