2025-04-13@17:55:18 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر»:

    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خلیجی ممالک، یورپ، چین، امریکہ اور دیگر خطوں سے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر سے استفادہ‘ انہیں نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے آزادی حاصل کر سکتا ہے۔ معدنیات کی ویلیو ایڈیشن  کر کے برآمدات کو فروغ دیں گے۔ یہ سرمایہ کاری سب کے لئے فائدہ مند ہے، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو  ہنر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مل کر پاکستا ن کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب...
    پختون قوم پرست پارٹیوں اور گروپس نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے بیدخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان کے نام پر کھربوں ڈالر کمائے اور اب انہیں نکال رہی ہے لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن بند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک بدر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران ان کو انسانی حقوق کی خلافت ورزی کا سامنا ہے۔ پریس کانفرنس...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کے باعث عالمی تجارت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جبکہ صارفین کو قیمتی اشیاء، خاص طور پر آئی فونز، کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایپل نے ٹیرف کے بوجھ کو صارفین پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تو آئی فونز کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ ایپل کے زیادہ تر آئی فونز چین میں تیار ہوتے ہیں، جہاں اب 54 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے، جس کے بعد ایپل ایک نازک فیصلہ کن صورتحال سے دوچار ہے: یا تو وہ خود یہ اخراجات برداشت کرے یا قیمتیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے ٹیکسوں کے اعلان کے 2 روز کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی سے دوچار ہوگئیں اور سرمایہ کار 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم سے محروم ہوگئے۔ امریکی ٹیکسز کے بعد چینی منصوعات یورپی منڈیوں میں جانے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔ نئے ٹیرف کے اعلان کے پر اسٹاک مارکیٹس 5 سال کی بدترین مندی کا شکار ہوگئیں۔ ڈاؤ جونز5 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 4.6 فیصد اور نیسڈک میں 4.7 فیصد کمی ہوئی۔ مزید پڑھیں: چین نے گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی جسے وہ برداشت نہیں کرسکیں گے؛...
    ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں...
    بھارتی پنجاب کو آزاد خالصتان ریاست بنانے کے حق میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ووٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے۔ لاس اینجلس کے سیوک سنٹر میں منعقدہ اس ریفرنڈم میں امریکا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت سے علیحدگی اور بھارتی پنجاب میں آزاد خالصتان بنانے کے ووٹ ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، سکھوں کے جوش و خروش پر بھارت چیخ اٹھا اس موقع پر موجود سکھوں نے خالصتان کے جھنڈے لہراکر نعرے بھی لگائے۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے سکھوں سے آن لائن خطاب کرکے اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں 1 کھرب (ٹریلین) ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی حکومت نے اگلے چار سالوں میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں زیادہ تر دفاعی سازوسامان اور دیگر امریکی کاروبار شامل ہوں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا "میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے... اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی،" ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلے...
    امریکا کے معروف مالیاتی ادارے ”سٹی گروپ“ نے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 280 ڈالر کی جگہ 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیے، اس سنگین غلطی کو درست کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔ امریکی میگزین ”فنانشل ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سٹی گروپ کے آپریشنل مسائل کو اجاگر کرتا ہے، جنہیں بینک حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ غلطی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی، بینک کے ایک ملازم اور دوسرے چیکنگ افسر سے یہ بھاری رقم ٹرانزیکشن کے پراسیس ہونے سے پہلے نظر انداز ہوگئی۔ ایک تیسرے ملازم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد غلطی پکڑ لی، اور کئی گھنٹوں بعد ٹرانزیکشن کو ریورس کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، کوئی رقم ”سٹی گروپ“ سے...
۱