2025-02-22@05:07:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کا کہنا تھا چیف جسٹس»:
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کا کام ہے کہ وہ مشاورت کریں۔ایک نجی ٹی سے انٹرویو میں صاحبزا دہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوںاور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے۔ ہم جلسوں، جلوسوں اور...
اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، وہی اس پر فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آئینی بینچ ہی دیکھے گا کیوں کہ یہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہے۔ سپریم کورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے عدلیہ کی آزادی، عدالتی اصلاحات اور مختلف اداروں کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کو واضح طور پر بتایا گیا کہ عدلیہ آزاد ہے اور کسی بیرونی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ سے مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو لکھے خط سے متعلق سنا ہے خط دیکھا نہیں، نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات سلجھانے کی ہے تو اسے مثبت لیا جانا چاہیے۔ وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات سلجھیں، انہوں نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں اسے...
ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا یہ شعر پڑھا۔ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔۔۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام ہم دیں گے جس سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے جانے کی تصدیق کر دی۔پیر کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خط کو پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے اور عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم لکھا ہے کہ کچھ وجوہات کی بنا پر فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں جبکہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر 8 فروری کا جلسہ اور ملک گیر احتجاج بانی عمران خان کے کہنے پر کر رہی ہے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اور یوم سیاہ بھی منائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 8 فروری کو حکومت ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازات دے۔ اس حوالے سے...