2025-02-14@00:15:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«پارٹیوں نے»:

    الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔   الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے۔ ممبر...
    ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں، میاں افتخار حسین - فوٹو: فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نےمخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گردوں نے اپنی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، کابل کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔میاں افتخار احمد نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔
    شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار سلجھے ہوئے سیاستدان سمجھے جاتے ہیں۔انھوں نے اپنی تمام سیاسی زندگی ایک باعزت طریقے اورشرافت سے گزاری۔ملک کی سیاست میں انٹری انھوں نے 1998 میں مسلم لیگ نون کے ساتھ شروع کی اورجب سے اب تک چھ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1997 سے لے کر 1999تک پی آئی اے کے چیئرمین بھی رہے ،وہ یکم اگست 2017سے 31 مئی 2018 تک اس ملک کے وزیراعظم بھی رہے۔ مشرف دور 2003 میں انھوں نے اپنی ایک پرائیویٹ ایئرلائن کی بنیاد رکھی، جسے ایئربلوکے نام سے جانا پہچانا جاتاہے۔جو عزت اورشہرت انھیں مسلم لیگ نون میں رہتے ہوئے ملی وہ شاید کسی اورجماعت سے نہیں مل سکتی تھی ۔وہ ایک شریف انفس سادہ مزاج انسان کے...
    اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر...
    راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلیے پارٹی رہنماؤں کو حکم جاری کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے،بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا،بانی پی ٹی...
    ڈیرہ اسماعیل خان :جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایک بڑا جرگہ بلایا جائے جس میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں۔ مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے۔ ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگہ بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا...
    ---فائل فوٹو  سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرم نے سرکاری اوقات کار کے دوران ٹیوشن و کوچنگ سینٹرز میں پرائیویٹ تدریس پر پابندی عائد کر کے سندھ کے تمام کالج پرنسپلز کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کے علم میں آیا ہے کہ سرکاری کالجوں کے بعض اساتذہ سرکاری اوقاتِ کار کے دوران ٹیوشن و کوچنگ سینٹرز میں پرائیویٹ تدریس میں مصروف ہیں اور شفٹ ہو کر اپنی تفویض کردہ تدریسی ذمہ داریوں سے گریز کر رہے ہیں۔دیگر ساتھیوں یا جونیئر اسٹاف کے لیے ان کی ذمے داریاں جو طلبہ کی حاضری میں کمی کا باعث بنتی ہیں اور تعلیمی ماحول کو بری طرح متاثر کرتی ہیں، حکومت کا اس طرح کا غلط استعمال...
۱