بانی پی ٹی آئی سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلیے پارٹی رہنماؤں کو حکم جاری کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے،بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا،بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر پنجاب بنانے کا حکم دے دیا،عالیہ حمزہ کو پنجاب کو موبائلز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تیاری بھی شروع کردی اور واضح کیا کہ میں ایک ایک بندے کو نوٹ کررہا ہوں،اس دفعہ ٹکٹیں خود دونگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بیرسٹر عقیل
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بیرسٹر عقیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کل یا پرسوں مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی باضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہہ دیں ، اگر وہ ہمیں کہیں گے تو ہم ملاقات کرا دیں گے۔ رہنما ن لیگ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بس ایک ملاقات کرا دیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور کہا مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے ، اب امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کل یا پرسوں مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی تاکہ ہم 28 جنوری سے پہلے حجت تمام کر لیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ باضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا کہہ دیں، اسپیکر اگر ہمیں کہیں گے تو ہم ملاقات کرا دیں گے۔
عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیے تو اب ہم نے اپنا ردعمل دینا ہے جو ہم نے جواب دینا ہے وہ ان کے سامنے ہوگا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے میٹنگ میں آجائیں تو ان کو مایوسی نہیں ہوگی، میٹنگ میں ہمارا پوائنٹ بھی سامنے آنا چاہیے کم از کم دونوں فریقین میں نشست کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں 7 جماعتیں شامل ہیں ، سب نے اپنی جماعت کی لیڈر شپ سے مشاورت کرنی ہے، پی ٹی آئی کے کچھ بہت بے تکے مطالبات ہیں۔