2025-02-13@11:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ٹیکس دہندگان کو»:
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹیکس کلچر کونچلی سطح پر متعارف کرانے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفاتر چھوٹے شہروں میں بھی قائم کئے جارہے ہیں. یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کاادارہ 25سال قبل بنایا گیا تین سال قبل انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کا عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلے کوڈ آف کنڈکٹ مرتب کیا گزشتہ ایک سال کی کارکردگی جائزہ پیش کرتے ہوئے...
ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود عوام کو سہولت نہیں دے رہی۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں تعلیم کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود حکومت عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ غلط ہے، بس مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔ زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے کو نہ چھیڑا جائے تو بہتر ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی سے...
پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز، ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا نے کہا کہ شناخت کی تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز نے کہا کہ معاہدہ پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، لاپتہ افراد کے کیسز کو ٹیک اپ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے صحافیوں کو عدلیہ کے اندرونی مسائل، عدالتی کارروائی میں پیش آنے والی مشکلات اور مختلف اہم امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک ٹائٹینک ہے آپ اس کو تبدیل نہیں کرسکتے ،سپریم کورٹ کے ہر جج کو مکمل آزادی حاصل ہے اور انہیں کسی بھی حوالے سے بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی رائے کسی ساتھی دوست پر مسلط نہیں کرتا...