2025-03-29@11:20:41 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ویل چیئر»:
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں صفا و مروہ میں سعی کرتے ہوئے ویل چیئر کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے کہ ویل چیئر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوں یا زیادہ چل نہ سکتے ہوں تو رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے اس کا استعمال کیوں کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اللہ نے انہیں ٹانگیں نہیں دیں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمرہ کرنے گئے ہیں لیکن تھکن برداشت نہیں کر سکتے۔ View this post...
اسلام آ باد:چین اور پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب ، تربیت اور چین کے خلائی اسٹیشن مشن میں ان کی شرکت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک تجز یے میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین میں منظم طریقے سے تربیت دی جائے گی اور آئندہ چند سالوں میں قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں داخل کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کسی دوسرے ملک کے خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کی ہے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو وسیع...
دوشنبہ: چین تاجکستان میں وسطی ایشیا کا سب سے طویل پل تعمیر کرنے میں معاونت کرے گا، جس کے ذریعے بیجنگ خطے میں اپنی اقتصادی اور تعمیراتی موجودگی مزید مضبوط کر رہا ہے۔ یہ 920 میٹر (3,018 فٹ) طویل پل سورخوب دریا پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں زیادہ تر تاجک مزدور کام کریں گے۔ تاجک ٹرانسپورٹ وزارت کے مطابق، اس منصوبے کے لیے چین کے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے قرض لیا جائے گا۔ روسی معیشت تاجکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار بنی ہوئی ہے، لیکن گزشتہ دس سالوں میں چین نے تاجکستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ ماسکو کے اثر و رسوخ کو چیلنج کر...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا, جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔سی ڈی اے کے اس جدید انفراسٹرکچر منصوبے کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، سفری وقت میں کمی لانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اس انٹرچینج کی تعمیر سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ سنگین ٹریفک مسائل کے حل میں مدد دے گا اور شہریوں کے لئے ایک آسان...
بیجنگ /ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے چینی صدر نے کہا دونوں ممالک کو عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے جبکہ روسی صدر نے کہا کہ امریکا کے زیر تسلط غیر منصفانہ عالمی نظام کی ازسر نو ترتیب کی ضرورت ہے دونوں راہنماﺅں نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات بحال ہونے کی امید ظاہر کی.(جاری ہے) غیر نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پھنگ نے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے تعلقات پر...
چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے حوالے سے پرامید ہوں،صدر ورلڈ اکنامک فورم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز جنیوا (شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے صدر بورج برینڈے نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے لئے پرامید ہوں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سوموار کو شروع ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل انہوں نے تسلیم کیا کہ چین کی معیشت کو کچھ قلیل مدتی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی حکومت نے مقامی کھپت کو تحریک دینے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس نے...
چین کی عمر رسیدہ خاتون چیو چئشی نے اس سال اپنی 124ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چئشی یکم جنوری 1901 کو چنگ سلطنت کے دور میں جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق چیو چئشی کی سب سے بڑی پوتی کی عمر 60 برس ہے، جبکہ ان کے خاندان کا سب سے کم عمر فرد 8 ماہ کا ہے۔ چیو چئشی نے حال ہی میں چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ تین بار کھانا کھاتی ہیں، کھانے کے بعد تھوڑی دیر چہل قدمی کرتی ہیں...
BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...