Daily Ausaf:
2025-03-29@15:07:39 GMT

ویل چیئر پر عمرہ کیوں کیا؟ صارفین کی رجب بٹ پر تنقید

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں صفا و مروہ میں سعی کرتے ہوئے ویل چیئر کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے کہ ویل چیئر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوں یا زیادہ چل نہ سکتے ہوں تو رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے اس کا استعمال کیوں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اللہ نے انہیں ٹانگیں نہیں دیں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمرہ کرنے گئے ہیں لیکن تھکن برداشت نہیں کر سکتے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rajab Butt (@rajabislive94)


جہاں کئی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں رجب بٹ کے مداح ان کے حق میں بات کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ یہ سوچیں کہ انہیں کتنی ٹینشن ہو گی کہ ان سے چلا بھی نہیں جا رہا تو کسی نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو گا تب ہی وہ ویل چیئر پر عمرہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رجب بٹ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے احرام کی حالت میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری جان، مال، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔ میں حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے جو بھی لا علمی میں ہوا اس کے لیے پہلے بھی معذرت کی تھی اور ایک بار پھر آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں‘۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری تمام علمائے کرام، حکومت پنجاب اور پاک فوج سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس نمبر کی دفع مجھ پر لگائی جا رہی ہے میں نے اپنے وی لاگ میں بھی بتایا تھا کہ 295 مجھ پر جھوٹی لگائی گئی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر دو 295 پر فتویٰ دے دیا گیا، لیکن میں پھر بھی اس پاک جگہ پر کھڑا ہو کر سب سے معذرت کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دفعہ 295 سی کی مبینہ توہین کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نے رجب بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں ان کے مذہبی جذبات اور توہین مذہب سے متعلق تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 295 سی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں رمضان نقد ریلیف کی تقسیم شروع مگر تقسیم پر اعتراض کیوں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ویل چیئر

پڑھیں:

بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج

ڈھاکا:

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے ابو ظفر نے بتایا تھا کہ یہ غیر یقینی ہے کہ تمیم اقبال کرکٹ میں واپسی کرپائیں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ 36 سالہ تمیم اقبال ڈھاکا پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ کے 50 اوورز کے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کر رہے تھے جہاں ان کے سینے پر شدید درد اٹھا تھا۔

تمیم اقبال کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اسٹنٹ ڈالے کیونکہ ان کے دل کی شریانیں بلاک تھیں، بعد ازاں انہیں ڈھاکا کے طبی مرکز منتقل کردیا گیا تھا تاہم جمعے کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
  • اپ گریڈ ہونے والا پلے اسٹور لاکھوں صارفین کے لیے چینلج کیوں؟
  • بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج
  • لاہور؛ عید کی آمد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین اپنوں کی راہ تک رہی ہیں
  • چوہدری شجاعت کے گھر سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں: چیئر مین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد
  • منجمد جھیل میں طیارے کا پائلٹ بیٹیوں سمیت 12 گھنٹے بعد ریسکیو
  • آغا سید روح اللہ مہدی کی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر شدید تنقید
  • شاہ رخ خان کی تصویر والی شرٹ پہننے پر ماہرہ خان کو تنقید کا سامنا
  • بہادر شاہ ظفر کا ہیرے جواہرات سے لدا تاج کہاں ہے؟ تاریخی معلومات جانیے
  • معاذ صفدر کا تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کو اہم مشورہ