2025-04-13@18:00:27 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«واٹس ایپ گروپ میں»:
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے۔ اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اسی طرح نئی چیزوں کو پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو ان نئی چیزوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔ تو اگر آپ حالیہ نئے واٹس ایپ فیچرز کے بارے میں جان نہیں سکے تو درج ذیل میں جان سکتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں کن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔ گروپ چیٹ آن لائن انڈیکٹر واٹس ایپ میں خاموشی سے اس فیچر کا اضافہ...
ویب ڈیسک: نویں جماعت اور دسویں جماعت کے امتحانات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔ لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سندھی زبان کے پرچے کی تاخیر کا سامنا رہا اور یہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا۔ نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپ بنائے، جن کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرائے جا رہے تھے۔ خیرپور میں بھی نقل کا سلسلہ جاری رہا جہاں دسویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے کو واٹس ایپ گروپ پر وائرل کردیا گیا۔ طلبہ نے نقل کے لیے گروپ بنایا اور اساتذہ کی مدد سے موبائل فون کا استعمال کیا۔ لاہور؛ یوٹیلیٹی سٹوروں سے گھی اور آئل خریدنے والوں کیلئے بری خبر ڈہرکی کے شاہ لطیف امتحانی سینٹر...
ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔ پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار...
مظفرآباد ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں دہم جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گیا۔بلوچ کے ہائی سکول بساڑی میں پیپر شروع ہونے کے چند لمحے بعد ہی تصویر بنا لی گئی ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتا یا کہ پیپر واٹس ایپ گروپس میں سینڈ کرنے والے کو گرفتار لیا گیا ہے۔واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوئی۔ مزیدپڑھیں:’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں
پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے...
پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں واٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے پر ایک شخص نے طیش میں آکر واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیا، جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا تھانہ ریگی میں درج ایف آئی آر میں مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، ایف آئی آر میں مقتول مشتاق کے بھائی نے...
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور اے آئی فیچر متعارف کرا دیا، جس کی مدد سے صارفین گروپ چیٹس کی پروفائل فوٹوز تیار کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس فیچر کو صارفین کی پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین میٹا اے آئی کو استعمال کرکے منفرد گروپ چیٹ پروفائل فوٹوز تیار کرواسکیں گے، یہ نیا اے آئی فیچر ان صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا جن کے لیے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہ کام اے آئی...
پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپ میں یہ میسیج وائرل ہورہا ہے کہ بڑے پیمانے پر واٹس ایپ کالز اور گروپس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایک نیا ’’پرائیویسی موڈ‘‘ متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے وہ ہر پاکستانی کی واٹس ایپ کالز اور گروپس کو مانیٹر کرسکتے ہیں۔ اس پوسٹ میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر سیاسی یا مذہبی طور پر حساس میسجز بھیجنے والے صارفین کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ وائرل پیغام آج رات 12 بجے سے سارے گروپس کوپرائیوسی پر لگایا جارہا ہے کیونکہ واٹس ایپ اور فون کالز کے نئے مواصلاتی اصول پاکستان میں کل...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
واٹس ایپ گروپ میں نامناسب تبصرے پر برطانوی وزیر صحت عہدے سے فارغ ، پارٹی رکنیت بھی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے وزیر صحت اینڈریو گوین کو واٹس ایپ گروپ میں متنازع تبصرے کرنے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار ”میل آن سنڈے“ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈریو گوین نے ایک واٹس ایپ گروپ میں سام دشمن (یہود مخالف) تبصرے کیے اور ایک معمر خاتون ووٹر کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات سے پہلے انتقال کر جائیں۔ اس گروپ میں لیبر پارٹی کے کونسلرز، پارٹی عہدیداران اور کم از کم ایک اور رکن پارلیمنٹ شامل...
سوشل چیٹ میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں اسرائیلی کمپنی کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم کو روک دیا ہے، اس جاسوسی مہم کے دوران 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر صحافی اور سول سوسائٹی کے کارکن شامل ہیں۔ چیٹ میسجنگ ایپ نے اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنز‘ کی جانب سے سائبر حملوں اور جاسوسی کا فوری سراغ لگاتے ہوئے اس کے آپریشن کو روک دیا۔ واٹس ایپ حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی متاثرین سے رابطہ کر چکے ہیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان صارفین کو نہ صرف نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی...