2025-02-26@21:47:47 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«نالہ متاثرین کو»:

    نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی، 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے چیک دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کیلئے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن...
    کراچی: حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے مطابق نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی۔ 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے...
    کوئٹہ میں 13 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے قتل کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے سی پی او سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں والد اور ماموں گرفتار ہیں، تحقیقات کیلئے  مقتولہ کی والدہ اور بہن سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ ذوہیب محسن نے کہا ہے کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حرا کے کیس میں مقتولہ کی والدہ اور بہن سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ان کا بیان بھی لے سکیں اور صورتحال مزید واضح ہوجائے۔
    پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
    پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔ کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔ زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے، اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے، اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا کسی جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی بھٹو پھانسی لگا، نصرت بھٹو، بے نظیر شہید، قید و جلاوطنی ہو گئیں نواز شریف، شہبازشریف قید ہوئے، خاندان سمیت جلا وطن ہوئے، آصف زرداری عرصہ دراز قید رہے،, پی ٹی آئی کے احتجاج میں اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کے بعد اکوموڈیشن کی امید احمقوں کی جنت میں رہنے جیسی ہے۔
    کراچی: کراچی بچاؤ تحریک اور گجر،اورنگی اور محمود نالہ متاثرین نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے نئے کمیشن بنا کر معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گجرنالہ کے متاثرین کی فہرست فوری جاری کی جائے اور مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ حل کیا جائے۔  کراچی بچاؤ تحریک اور نالہ متاثرین نے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں متاثرین کےاحتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ کی جانب سے بغیراقساط کے تعمیراتی معاوضے کی تقسیم کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا، تاہم معاوضے کی تقسیم کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کراچی بچاؤتحریک کے کنوینر خرم علی نیئر نے کہا کہ حکومت نے اب تک کرائے کی...
    آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی زمان ٹائون کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سے ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا محفوظ شیرمال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے دادا بھائی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ مشتاق شاہ نامی شخص جاں بحق...
    پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
    کراچی: منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔  اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا...
    BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی  زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر  ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...
۱